جامعہ معھدالاشرف، وجے واڑہ میں شاندار جلسۂ دستار بندیعلماء کرام کے مؤثر خطابات، اردو و تلگو میں دینی پیغام، عوام کی بڑی شرکت۔


حیدرآباد 11/ فروری(نمائندہ) جامعہ معھدالاشرف وجئے واڑہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسۂ دستار بندی نہایت کامیابی اور روحانی فضاء میں اختتام پذیر ہوا۔ اس بابرکت موقع پر مختلف علاقوں سے علماء کرام، معزز مہمانانِ خصوصی اور عوام کی کثیر تعداد شریک رہی۔ جلسے میں اردو اور تلگو دونوں زبانوں میں مؤثر اور بصیرت افروز بیانات کئے گئے، جن سے حاضرین نے بھرپور استفادہ کیا۔
مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین صاحب رشادی قاسمی دامت برکاتہم (صدر جمعیت علماء تلنگانہ) نے اپنے خطاب میں نہایت فکر انگیز بات کہی کہ
“حافظ بننا کمال نہیں، بلکہ حافظ مرنا اصل کمال ہے”
ان کے اس جملے نے سامعین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔
جلسے میں شہر وجئے واڑہ کے معروف سیاسی قائد محترم جناب فتاح اللہ صاحب نے مدارسِ اسلامیہ، علماء کرام اور حفاظِ قرآن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور معاشرے میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔
اس عظیم اجتماع کی نظامت کی ذمہ داری حضرت مولانا حسین احمد مظاہری دامت برکاتہم نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔