ایچ۔ جے۔ تھِم کالج کی طالبات کی آن لائن روڈ سیفٹی بیداری مقابلوں میں ریاستی و قومی سطح پر کامیابی۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ۔ جے۔ تھِم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہروُن کی طالبات نے آن لائن روڈ سیفٹی بیداری کے تحت سلوگن و مضمون نویسی ریاستی و قومی سطح کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ مقابلے انجمن اسلام جنجیرہ ڈگری کالج آف سائنس، مُروڈ-جنجیرہ و لائنس کلب آف شری باغ (علی باغ) کے باہمیب تعاون سے منعقد کیے گئے تھے۔ ان مقابلوں میں کالج کی طالبات شیخ عفت آرا نے ریاستی سطح کے نعرہ نویسی (Slogan Making) مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی،تو سمیرا دیشمکھ نے قومی سطح کے مضمون نویسی (Essay Writing) مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا۔ان کامیابیوں پر طالبات کا اعزاز سوسائٹی کے صدر سابق ڈپٹی میئر الحاج ڈاکٹر عبد الکریم سالار، پروفیسر ایس ایم ظفر شیخ ، عبدالرشید شیخ انچارج پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان اور پروفیسر ڈاکٹر چاند خان کے دست مبارک سے کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ کرام و غیر تدریسی عملے نے بھی طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ طالبات کی اس کامیابی پر ان کی سراہنا کی جا رہی ہے۔ اور مستقبل میں بھی مختلف مقابلوں میں اسی طرح کامیابی حاصل کرنے کی توقعات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments
Post a Comment