بسواکلیان میں دہم جماعت کے طالب علم نے پھانسی ڈال کرخودکشی کرل۔
بیدر۔ 11/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) بسواکلیان کے منٹھال کے طالب علم شرت پرمیشور (15سالہ) نے اپنے ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب بسواکلیان تعلقہ کے نارائن پور میں واقع ناودیہ ہاسٹل میں رہ کر دہم جماعت کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم نے مبینہ طورپر پھانسی ڈال کر خودکشی کرنے کاواقعہ سامنے آیاہے۔ کہاجاتاہے کہ طالب علم نے ڈیتھ نوٹ بھی چھوڑا ہے۔جس میں اس نے لکھاہے ”سوری ممی ڈیدی، آئی لویو“۔ اس دردناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بسواکلیان شہر کے پی ایس آئی چندرشیکھر نے جائے حادثہ پہنچ کر وہاں کے حالات کاجائزہ لیا۔ اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment