نیو اُردو پرائمری اسکول جامنیر کے طلبہ نے اسکیٹنگ میں لہرا دیا پرچم۔


جامنیر (نمائندہ خصوصی): تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی نیو اُردو پرائمری اسکول، جامنیر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ ذِکرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انصرام اس ادارے کے طلبہ نے *راج شری شاہو مہاراج اسوسی ایشن* کے زیرِ اہتمام نیو انگلش اسکول، جامنیر میں منعقدہ جامنیر تعلقہ سطح اسکیٹنگ مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اسکول اور شہر کا نام روشن کیا۔
اس مقابلے میں کم عمر بچوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات اپنے نام کیے۔
عمر 5 تا 6 سال کے زمرے میں حفصہ ندیم خان نے اول انعام حاصل کیا۔
عمر 6 تا 8 سال کے زمرے میں عائز ظہیر خان نے اول اور محمد ابوبکر شیخ ساجد اقبال نے دوم انعام حاصل کیا۔
جبکہ عمر 10 تا 11 سال کے زمرے میں موہریز ندیم خان نے اول انعام حاصل کرکے سب کو متاثر کیا۔
اس کامیابی پر مقابلے میں موجود معزز مہمانوں، اساتذہ اور والدین نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اسکول کی صدر معلمہ نذرانہ پروین صاحبہ نے کھیلوں کے استاد ظہیر خان سر کی محنت اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اساتذہ کی بدولت ہی طلبہ ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔