جے ایم کنسٹرکشنس کمپنی کی جانب سے دعوت افطار۔



 بیدر۔ 22/ فروری(نامہ نگار)ریاستی سطح کی معروف جے ایم کنسٹرکشنس کمپنی کے زیر اہتمام یہاں مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں روزے داروں کیلئے پُر تکلف دعوت افطار کااہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب 4/رمضان المبارک کو بعد ادائیگی نماز عصر مولانا محمد افسرعلی نعیمی ندوی نے روزے داروں کی کثیر تعداد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ روزہ خالص میرے لئے ہے اور میں اس کی جزاخود ہوں۔ ماہ رمضان المبارک عظمت والا، برکت والا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اسی ماہ میں قرآن مجید نازل فرمایا۔ رمضان المبارک نزول قرآن مجید، روزوں کا اہتمام، تقوی و پرہیز گاری، ہمدردی و غم گساری جبر و استقامت، جذبہ حمیت و جذب اتحاد احکامات خداوندی و شریعت محمدی پر عمل پیرائی کا مہینہ ہے، رمضان المبارک میں بندگان مومن پر اہل ایمان پر رحمتوں کی بارش ہوتی ہے، بندگان مؤمن کے حق میں مغفرت کا فیصلہ ہوتا ہے، بندگان مؤمن کو جہنم سے چھٹکارے کا پروانہ دیا جاتا ہے۔ افطار سے قبل مومولانا محمد عبدالوحیدقاسمی امام و خطیب مسجد مدرسہ محمود گاواں ؒ بیدرنے پُر اثر دعاء فرماتے ہوئے مر حوم جناب محمد نظام الدین مو ظف محکمہ آبکاری،مرحوم جناب محمد سلیم الدین سابقہ صدر بیدر اربن کریڈٹ کو آپریٹیو سو سائیٹی اورمحمد جنید احمد مرحوم کے علاوہ تمام مر حومین کی مغفرت کیلئے دعاء کی گئی۔ احاطہ فنکشن ہال میں با جماعت نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد پُر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں روزے داروں کے علاوہ معززین شہر، وکلاء،ڈاکٹرس،انجینئرس،صحافی،تاجرین،دینی ملی تعلیمی،علمائے دین، مشائخین کے علاوہ کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ،غرباء و مساکین ودیگر ابنائے وطن کی کافی تعداد موجود رہی۔جناب محمد جاوید احمد کلاس ون کنٹراکٹر،مینجنگ ڈائریکٹر جے ایم کنسٹرکشنس کی نگرانی میں،جناب محمد سیف الدین سہیل صدر بیدر اربن کریڈٹ کو آپریٹیو سو سائیٹی،محمد جواد احمد سابقہ صدر عیدگاہ سُنی بیدر و مینجنگ پارٹنر جے ایم کنسٹرکشنس، جبران احمد عبیدڈائریکٹر بیدر اربن کریڈٹ کو آپریٹیو سو سائیٹی،محمد عمران خان،محمد عرفان پٹھان نے پورے خلوص کے ساتھ اس پرتکلف دعوت افطار وطعام میں روزہ داروں کی خدمت میں لگے رہے،تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ