آل انڈیا سیپک ٹکارامقابلے کے لیے اقراء کےچار کھلاڑیوں کا انتخاب.


جلگاؤں۔(عقیل خان بیاولی) کے بی سی نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے زیر اہتمام زونل سیپک ٹکارا مقابلے ایم جے کالج جلگاؤں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں جلگاؤں اور ارنڈول ڈیویژن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔افتتاح انجمن تعلیم المسلمین کے صدر اعجاز ملک کے ہاتھوں انجام پایا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آف اسپورٹس ڈاکٹر دنیش پاٹل، پروفیسر ڈاکٹر مگر، پروفیسر ڈاکٹر نارکھیڑے، پروفیسر ڈاکٹر شیلش پاٹل اور پروفیسر ڈاکٹر سچن پاٹل موجود تھے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر بیلورکر نے انجام دیے۔ لڑکوں کے مقابلوں میں جلگاؤں ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ارنڈول ڈیویژن کی ٹیم سیمی فائنل فاتح رہی۔ جلگاؤں ڈیویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے اقراء کالج کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بنیاد پر ان کا انتخاب قومی سطح پر ہونے والے آل انڈیا سیپک ٹکارا مقابلے کے لیے عمل میں آیا۔ 
یہ قومی سطح کے مقابلے آسام میں منعقد ہوں گے۔ اقراء کے کھلاڑیوں کے انتخاب پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم سالار، اعجاز ملک اور دیگر عہدیداران نے مبارکباد پیش کی۔ اسی کے ساتھ پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان، اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے نے بھی منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ قومی سطح منتخب کھلاڑیوں کے نام ،فیضان شیخ رئیس، عمر ضیاء شیخ،
حماد شیخ، اور سید شکیب ہیں۔ان تمام کھلاڑیوں کو کالج کے ڈائریکٹر آف اسپورٹس پروفیسر ڈاکٹر چاند خان، سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اقبال مرزا، آصف مرزا اور فیضان شیخ کی رہنمائی حاصل رہی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔