گولڈن بڈس و کمیرج ہائی اسکول میں سائنس و آرٹس ایگزیبیشن کا شاندار انعقاد۔


گلبرگہ: (راست) گولڈن بڈس و کمیرج ہائی اسکول کے زیراہتمام بتاریخ 9 فروری 2026ء، بروز پیر، اسکول کیمپس میں سائنس و آرٹس ایگزیبیشن کا کامیاب اور بامقصد انعقاد عمل میں آیا۔ اس ایگزیبیشن میں پرائمری تا ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے تقریباً 25 سائنسی و فنی ماڈلز کے ذریعے اپنی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی عالی جناب اسد علی انصاری ،چیئرمین غریب نواز ایجوکیشن و چیریٹیبل ٹرسٹ، و صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ ،جناب ڈاکٹر ایم ایم بیگ ایڈمنسٹریٹر، القمر کالج آف نرسنگ و فارمیسی، جناب ایس ایم جاگیردار کوارڈینیٹر، القمر نرسنگ کالج اور ممتاز صحافی جناب ڈاکٹر ماجد داغی شامل تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر ایگزیبیشن کا باضابطہ افتتاح کیا۔
طلبہ و طالبات نے اپنے ماڈلز کی تفصیل پیش کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی اور حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ ایگزیبیشن میں اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بچوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس تعلیمی و تخلیقی کاوش کو نہایت کامیاب قرار دیا۔
محترمہ اسریٰ بیگم صاحبہ، پرنسپل گولڈن بڈس و کمیرج ہائی اسکول نے اس موقع پر تمام مہمانان، اساتذہ، طلبہ اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ میں سائنسی شعور، تخلیقی سوچ اور خود اعتمادی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔