ایک مضبوط جمہوریت باخبر ، ذمہ دار اور آئینی طور پر بیدار شہریوں پر منحصر۔۔ڈاکٹر ساویتا گری کا اے پی سی آر سے خطاب۔۔سینئر سول جج سری سرینیواس ناؤلے، نثار احمد وزیر، ڈاکٹر ماجد داغی اور ڈاکٹر وسنت کمار پرتاپے کی شرکت۔۔
کلبرگی 11 / فروری. محترمہ ڈاکٹر ساویتا گری ضلعی صدر اے پی سی آر کلبرگی نے اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر ) اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کلبرگی کے اشتراک سے ہدایت سنٹر کلبرگی میں منعقدہ اے پی سی آر ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اولین اجلاس سے" بنیادی حقوق اور فرائض" کے زیرِ عنوان اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دستورِ ہند کی روشنی میں بنیادی حقوق و فرائض سے آگاہی ہر ذمہ دار شہری پر لازم ہے ۔ جہاں حقوق ہماری آزادی اور وقار کی حفاظت کرتے ہیں ، وہیں پر ذمہ داریاں بھی ہمیں قوم کے تئیں فرائض کے تقاضوں کی یاد دلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط جمہوریت ان شہریوں پر منحصر ہے جو باخبر، ذمہ دار اور آئینی طور پر باخبر ہوں۔ضلعی صدر نشین اے پی سی آر شریمتی ڈاکٹر ساویتا آر گری ایڈوکیٹ نے دستور کی جانکاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمثیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 80–90 طلباء کی کلاس میں شور پر قابو پانے کے لیے • استاد نظم و ضبط کو کنٹرول کرنے کے لیے چھڑی کا استعمال کرتا ہے ۔ • چھڑی کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ • طلباء خاموش رہتے ہیں کیونکہ وہ نتائج سے واقف ہیں۔ واضح رہے کہ استاد = اختیار ، چھڑی = قانون (کنٹرول کا آلہ) اور طلباء = معاشرہ ہیں ۔ جدید قانون زیادہ تر حقوق + ذمہ داری پر توجہ دیتا ہے، صرف سزا پر نہیں۔ یعنی "قانون ایک آلہ ہے جو معاشرے میں انسان کے رویے کو کنٹرول کرتا ہے" اس طرح وضاحت کی گئی کہ بنیادی حقوق وہ بنیادی انسانی آزادیاں ہیں جو ہر شہری کو دی جاتی ہیں، جیسے برابری کا حق، آزادی کا حق، استحصال کے خلاف حق ، مذہب کی آزادی ، ثقافتی و تعلیمی حقوق اور آئینی علاج کا حق وغیرہ یہ حقوق افراد کی عزت ، آزادی اور انصاف کا تحفظ کرتے ہیں۔
انہوں نے عوام کی بنیادی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو قوم کے لیے ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتے ہیں۔ ان میں آئین ، قومی پرچم اور ترانے کا احترام ، ہم آہنگی کو فروغ دینا ، عوامی املاک کا تحفظ ، ماحول کا تحفظ اور سائنسی مزاج پیدا کرنا وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔
شریمتی ڈاکٹر ساویتا آر گری نے کلیدی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حقوق اور فرائض ایک ساتھ چلتے ہیں۔ اور ایک مضبوط جمہوریت صرف اسی وقت اچھی طرح کام کرتی ہے جب شہری اپنے حقوق سے آگاہ ہوں اور اپنے فرائض سنجیدگی سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد آئینی شعور پیدا کرنا اور عوام میں ذمہ دار شہریت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ قبل ازیں معزز سینئر سول جج و ممبر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے کلبرگی سری سرینیواس ناؤلے نے " آئین اور جمہوریت " کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اسٹیج پر ڈاکٹر ماجد داغی ضلعی ایڈوائزر اے پی سی آر بھی رونق افروز تھے۔ اجلاس کے اختتام پر جناب نثار احمد وزیر ریٹائرڈ تحصیلدار اعزازی ضلعی صدر اے پی سی آر نے مہمانان و مدعوین اور شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر وسنت کمار پرتاپے ایڈوکیٹ ضلعی نائب صدر اے پی سی آر نے بحُسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیر احمد پٹیل ، ایڈوکیٹ عبدالقدیر چنچولی نائب صدور ، میر ہاشم علی خطیب سیکریٹری، مسٹر وِرَنّا گوڈا پاٹل جوئنٹ سیکریٹری اور معزز اراکین معراج الدین پٹیل، انجنئیر عبد القادر ، یوسف جعفر پٹیل ، سبھاش چند بینکنلّی، چندرکانت ، بنڈو پٹنائک ، عبدالقدیر ملت ہیلپ لائن ، قمر جنید ، راج کمار الند اور ہنومنتھ کالنور کے علاوہ اے پی سی آر کے اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
Comments
Post a Comment