مسجددرگاہ خواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں چاند رات سے نمازِ تراویح کا آغاز۔
بیدر19 فروری (نامہ نگار) شہر بیدر میں ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسجددرگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں چاند رات سے نمازِ تراویح کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
اس موقع پر مولانا حافظ سید شاہ معین الدین حسنی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ بیدر، نمازِ تراویح میں امامت و قرأت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق درگاہ مسجد میں نمازِ عشاء رات 8:30 بجے ادا کی جائے گی، جس کے بعد نمازِ تراویح کا اہتمام ہوگا۔ نمازِ تراویح میں روزانہ دو پارے قرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوگی۔
عامتہ المسلیمن سے گزارش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
Comments
Post a Comment