سید محمد علی الحسینی صاحب قبلہ کو حکومتِ کرناٹک کی جانب سے وزیرِ مملکت کا درجہ۔۔پروفیسر پیرزادہ فہیم الدین کی مبارک باد ۔۔
کلبرگی 9 / فروری. آستانۂ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گیسو دراز کے شہزادے تقدس مآب،حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب قبلہ ،سجادہ نشین و چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کو حکومتِ کرناٹک کی جانب سے وزیرِ مملکت کے درجے پر فائز کیے جانے پر پروفیسر پیرزادہ فہیم الدین رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دل کی عمیق گہرائیوں سے ہدیہ تبریک وتہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز محض ایک سرکاری منصب نہیں بلکہ اس روحانی خانوادے کی صدیوں پر محیط خدمتِ دین، اخلاص، تواضع اور خلقِ خدا نوازی کا اعتراف ہے، جس کی اساس آستانۂ بندہ نوازؒ کی تعلیمات پر قائم ہے۔ آپ کی ذات میں روحانیت و حکمت، وقار و متانت اور خدمت و قیادت کا حسین امتزاج جلوہ گر ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب منصب اہلِ نسبت کے سپرد ہوتا ہے تو وہ عبادت کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
دعا ہے کہ یہ وزیرانہ ذمہ داری آپ کے لیے رضائے الٰہی، توفیقِ خیر اور حسنِ انجام کا ذریعہ بنے، اور آپ کی قیادت میں ریاستِ کرناٹک کے وقف ادارے امانت، دیانت اور صوفیانہ حکمت کے ساتھ ایسے منازل طے کریں جو دیرپا، بامعنی اور عوام الناس کے لیے موجبِ خیر ہوں۔ آستانۂ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی روحانی فیوض و برکات آپ کے فیصلوں، افکار اور اقدامات میں رہنمائے کامل بنے رہیں۔
اسی حقیقت کی ترجمانی علامہ اقبالؒ کے یہ اشعار کرتے ہیں:
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زورِ بازو کا
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
نیک تمناؤں کے ساتھ
ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین
رکن سنڈیکیٹ،گلبرگہ یونیورسٹی،کلبرگی
Comments
Post a Comment