پروفیسر کارجگیکر اور ایوب احمد نلامندو کو "فخرے ملت" ایوارڈ کا اعلان۔ یہ ایوارڈ 15 فروری کو پونہ میں دیا جائے گا۔
سولاپور - اردواور مراٹھی کےسینئر ادیب اور ایس ایس اے اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے موظف معلم بابولال حسین صاب کرجگیکر عرف بی ایچ کرجگیکر اور سینئر اردو مراٹھی ادیب اور صحافی ایوب احمد نلا مندو کو سندن ساہتیہ منڈل اور بی ایچ ایس نوبل سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے "فخرے ملت" لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایوارڈ 15 فروری 2026 کو پونے میں منعقد ہونے والی تیسری سندن کثیر لسانی ادبی کانفرنس میں بطور اعزاز پیش کیا جائے گا۔ یہ اطلاع فاؤنڈیشن کی جانب سے انیسہ سکندر شیخ، انتخاب فراش، بشیر قاضی نے دی اور عوام الناس سے ویلکم گارڈن کونڈھوا میں منعقد ہونے والی تیسری سپندن کثیر لسانی ادبی کانفرنس میں شرکت اپیل کی۔ اس اعلان سے سولاپورکے تعلیمی اور ادبی حلقے میں خوشی کی لہر ہے۔
اس موقع پر صدارئے مہاراشٹرکے مدیر پروفیسرڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار، اینڈین یوتھ اسوسی ایشن کے مظہر الوڑی، شمع ایجوکیشن سوساٹئی کے ابوبکر نلامندو، دی پروگریسسیو کے ناظم کتب جعفر بانگی، بھارتی اردو وکاس کے سلطان اختر، روٹری کلب کے اقبال باغبان، اعتماد فاونڈیشن کے محمود نواز، آئڈیا ڈراما گروپ کے سید اقبال، سید محافظ، سید صفدرنے دونوں باوقار شخصیات کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment