بارسی ٹاکلی میں ایس آئی او کی جانب سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے حوصلہ افزا مہم۔


بارسی ٹاکلی (نمائندہ): ایس آئی او یونٹ بارسی ٹاکلی کی جانب سے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے نیک تمناؤں اور حوصلہ افزائی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد طلبہ کو امتحانات کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا اور ان کا حوصلہ بڑھانا تھا۔
یہ پروگرام بتاریخ 10 فروری 2026 کو منعقد ہوا، جس میں طلبہ کو اعتماد کے ساتھ امتحان دینے اور بہتر مستقبل بنانے کا پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سرپرست بھی اپنے بچوں کو امتحانی مراکز تک چھوڑنے کے لیے موجود رہے۔
ایس آئی او کے رضاکاروں نے دھابیکر ودیالیہ، غلام نبی آزاد ودیالیہ اور ساوتری بائی پھولے ودیالیہ سمیت مختلف امتحانی مراکز پر پہنچ کر طلبہ کا استقبال کیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔
اس کامیاب مہم کو عملی جامہ پہنانے میں صدر یونٹ سید صفوان، عمار خان، نور،زید، زیان خان اور جے اے سی یونٹ بارسی ٹاکلی کے اراکین کا نمایاں کردار رہا۔
ادارے کی جانب سے تمام طلبہ کی کامیابی اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔