نیشنل ہائی اسکول ہرنی میں استقبال رمضان بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
ہرنی (راست) دی ہر نئی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والا ادارہ نیشنل ہائی اسکول میں رمضان کی آمد پر استقبال رمضان کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں نماز کوئز بھی لیا گیا۔ اس پروگرام کے صدر اسکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر محترم جناب آصف بھاٹکر صاحب تھے۔ اور مہمان خصوصی کے طور پر محترم جناب حافظ وسیم واڑکر صاحب اور محترم جناب حافظ ارشاد خان صاحب تشریف فرما تھے۔
پروگرام کی شروعات تلاوت قران نہم جماعت کے طالب علم صدیق نورانی نے اپنی سریلی اواز میں تلاوت کی۔ اس کے بعد حمد کا نظرانہ حسنین سولکر نے باندھا نعت شریف حسان راجپورکر نے اپنی سریلی اواز میں پیش کی۔ اس کے بعد نماز کویز لیا گیا۔ جس میں دو گروپ بنائے گئے تھے جونیئر گروپ میں کل 19 ٹیمیں اور سینیئر گروپ میں کل 16 ٹیمیں شامل تھیں۔ سوالات کا کام مہمان خصوصی حافظ وسیم صاحب اور حافظ ارشاد صاحب نے انجام دیے۔ تو سکور لکھنے کا کام جناب زبیر ملا صاحب نے انجام دیے۔ ٹائمر محترمہ صفینہ میڈم اور محترمہ تبسم میڈم نے انجم دی۔ بچوں کے سوالات بطور چٹیاں اٹھانے کے لیے محترم جناب مبین بامنے سر اور محترمہ صبا میڈم یہ کام سنبھالا۔ بطور جج اسکول کے ہیڈماسٹر محترم جناب آصف بھاٹکر صاحب تھے ۔
نماز کویز میں جونیئر گروپ سے اول مقام عدنان خان اور اسد کاربھاری کی جوڑی رہی۔ دوم مقام پر عالینہ قاضی اور زینب شرگاونکر ،سوم مقام پر عرفہ زومڑکر اور شہزین آریکر نے حاصل کیا۔ سینیئر گروپ میں اول مقام صدف کمنالی اور مرضییہ زومبرکر ، دوم مقام پر روہی حجوا نے اور امنہ گاؤںکرکر، سوم مقام پر حسنین سولکر اور محمد کیف مہالدار نے حاصل کیے۔ ان بچوں کو ٹرافی دے کر ان کی ہمت افزائی کی گئی۔ اس کے بعد استقبال رمضان پر ششم جماعت کے طالب علم میں توقیف شریوردھنکر اور عدنان خان نظم پیش کی اس کے بعد حافظ ارشاد خان صاحب نے رمضان کے متعلق اور روزہ کی افادیت کے متعلق اپنی باتیں رکھیں ۔آخر میں صدر نے اپنے صدارتی خطبے میں رمضان میں اپنے وقت کو کس طریقے سے صحیح سے استعمال کرنااس کے متعلق معلومات فراہم کی ۔ باد اذان حافظ وسیم صاحب نے اپنی سریلی اواز میں نعت شریف پیش کی اور دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment