کوہیر میں بلدیاتی انتخابی مہم کا انعقاد،ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اظہر الدین، سابق وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر ودیگر قائدین کا خطاب۔۔
کوہیر میں بلدیاتی انتخابی مہم کا انعقاد،ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اظہر الدین، سابق وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر ودیگر قائدین کا خطاب۔۔
ظہیرآباد 5/ فروری(نمائندہ)کوہیر ٹاؤن سینٹر میں میونسپل انتخابی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم سے خطاب کرتے ہوئے، سٹی کانگریس قائدین اور کارکنوں، ریاستی وزیر محمد اظہر الدین اور سابق وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو نصیحت کی کہ وہ نو تشکیل شدہ کوہیر میونسپلٹی میں کانگریس کا جھنڈا لہرائیں، تمام وارڈوں میں کامیابی حاصل کریں۔ اور کانگریس کی جیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔اس موقع پر
آتما کمیٹی کے چیئرمین راملنگا ریڈی، کانگریس قائدین اجول ریڈی، مہیلا کانگریس کی صدر اسما تبسم، ٹاؤن صدر شمشیر اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment