جناب شیوراج کوڈّے نے مسلم بھائیوں کاروزہ افطار کرایا۔


 بیدر۔ 22/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر شہر کے قدیم علاقہ نئی کمان میں واقع ودیا بک ڈپواینڈ زیرآکس سنٹر کے مالک جناب شیوراج کوڈّے نے آج مسلمان بھائیوں کواپنی دوکان پر افطار کرایا۔ جس میں خصوصاً نئی کمان، راؤتعلیم، چمکوری گلی، آستانہ روڈ کے مسلمان روزہ داروں نے شرکت کی اور اپناروزہ افطار کرایا۔ اس موقع پرجناب عبدالکلیم صاحب صدر مدرس نے صحافیوں کوبتایاکہ جناب شیوراج کوڈّے نہایت ہی شریف دوکاندار ہیں۔ مسلم بھائی چارے کو بڑھانے کے لئے انھوں نے آج دعوتِ افطار رکھی تھی۔ ہرسال وہ اس طرح کااہتمام کیاکرتے ہیں۔ تمام مسلمان بھائیوں نے جناب شیوراج کوڈّے صاحب کی بڑی تعریف کی اور ان کے افطا رکرانے پر ان کاشکریہ بھی اداکیا۔ اس موقع پر جناب محمد سلطان صاحب، جناب غوث الدین پٹیل، جناب شریف ٹیچر، جناب وزیر اعلی مؤظف صدر مدرس، جناب عبدالکلیم صد رمدرس، جناب تاج الدین تمبولی، اور مختلف دوکانوں کے مالکان افطار میں شامل رہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ