کل ہند مجلس تعمیرِ ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام پہلا کامیاب قرآنی مذاکرہ مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں، و جناب اسد علی انصاری کا جامع و ایمان افروز خطابات۔
گلبرگہ (راست) کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے قرآنی مذاکروں کے سلسلے کا باضابطہ آغاز بتاریخ 22 فروری 2026ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر بمقام مسجد قریش چھوٹا روضہ عمل میں آیا۔ پہلا قرآنی مذاکرہ بعنوان “ماہِ مقدس میں روزوں کی اہمیت و افادیت” نہایت روحانی ماحول میں منعقد ہوا جس کی صدارت الحاج أسد علی انصاری صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے فرمائی جبکہ جناب قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود ، جناب سید نذیر الدین متولی نائب صدور کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ بحثیت مہمانان خصوصی شرکت فرمائی۔
مذکراےکا آغاز حافظ محمد عمران صاحب کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں بزرگ نعت خواں محمد مظہر احمد گرمیٹکلی اور ممتاز ادیب و صحافی مبین احمد زخم نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ ممتاز ماہرِ نظامت مولوی خواجہ گیسوداز شریک معتمد تعمیر ملت نے نہایت سلیقہ مندی سے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے علاءالدین محمد اکبر، معتمدِ عمومی تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، نے رمضان المبارک کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا خزینہ ہے۔ قرآنی مذاکروں کا مقصد عوام میں شعورِ قرآن بیداری پیدا کرنا اور نوجوان نسل کو دین سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے شرکائے محفل پر زور دیا کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کو اپنی سعادت سمجھیں۔ جناب الحاج اسد علی انصاری، صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک محض عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ ایک مکمل تربیتی کیمپ ہے جو انسان کو صبر، ایثار، ہمدردی اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے حضرت مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ کے مدلل خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریر وقتی جذبات کے لیے نہیں بلکہ عملی زندگی میں تبدیلی پیدا کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعمیر ملت تعلیمی، سماجی اور رفاہی میدان میں اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرے گی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے ، حضرت مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ برادر سجادہ نشین بارگاہ گلسرم و کرکندہ شریف نے نہایت جامع، مدلل اور روح پرور انداز میں روزے کی حقیقت اور رمضان المبارک کے پیغام کو واضح کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنِ کریم کی آیتِ مبارکہ سے کیا:
“یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ
تَتَّقُوْ
Comments
Post a Comment