ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کا طالب علم حسنین اختر وڈالے نےپہلا روزہ مکمل کیا۔


سولاپور (اشفاق ساتکھیڑ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی ۶ سالہ معصوم طالب علم حسنین اختر وڈالے نے اپنا پہلا روزہ مکمل کرلیا ہے۔چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اس معصوم بچے نے اپنی محبت کا ثبوت روزہ سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین باعث فخر ہیں۔اس بچے کو والدین، رشتہ دار اور ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر ، ساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔
         ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ اللہ ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ