ایچ آئی وی مثبت مریضوں اور غریب محتاج خاندانوں میں وحدت اسلامی کی جانب سے راشن کٹس تقسیم۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) ١٩ فروری وحدت اسلامی نے ایچ آئی وی مثبت ( پازیٹو) کیئر سینٹر میں 30 مریضوں کو ان کی غذائیت سے بھرپور خوراک کے مطابق راشن کٹس تقسیم کیں، جو وہان کیئر اینڈ سپورٹ سینٹر کے زیر انتظام ہے۔
اس موقع پر سینٹر کے کارکنان موجود تھے  وحدت اسلامی کے ضلع سربراہ عتیق شیخ ، شہر کے صدر فاروق عثمان ، شکیل خان نے کٹس مریضوں کے حوالے کیں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے موقع پر جلگاؤں شہر میں 50 ضرورت مند خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔
وحدت اسلامی یہ راشن کٹس ہر تین ماہ بعد تقسیم کرتی ہے۔
وحدت ضلع کے سربراہ عتیق شیخ نے کہا کہ یہ مدد ان لوگوں کو دی جا رہی ہے جو سماجی اور معاشی طور پر کمزور ہیں۔اس موقع پر تنظیم کے شہر کے ذمہ داران موجود تھے۔ان ضرورتمند حضرات کے چہروں پر خوشی دیکھنے کو ملی۔جو کہ نیک کام کرنے کے بعد روحانی سکون ملتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔