معھد انوار القرآن میں سالانہ جلسہ،دستاربندی و اسلامی نمائش کا انعقاد۔۔ محمد آعظم خان، ڈاکٹر سیّدحسام الدین قادری، مفتی محمد خواجہ معین نظامی، مولانا مفتی سید زبیر ہاشمی نظامی کا خطاب۔
معھد انوار القرآن میں سالانہ جلسہ،دستاربندی و اسلامی نمائش کا انعقاد۔۔
محمد آعظم خان، ڈاکٹر سیّدحسام الدین قادری، مفتی محمد خواجہ معین نظامی، مولانا مفتی سید زبیر ہاشمی نظامی کا خطاب۔
بیدر : 2/فروری (نامہ نگار) قرآن پاک اللہ سبحانہ تعالیٰ کا مقدس کلام ہے اور اس کلام کو اللہ سے نسبت ہونے کی وجہ سے سارے کلاموں میں سب سے اعلیٰ و افضل ہے۔ اور اس کلام سے جس کو نسبت ہوجائے اس کو دنیا و آخرت میں کامیابی، سرفرازی، و بلندی نصیب ہوتی ہے۔ اس مقدس کلام کو اللہ رب العزت نے حضور نبی کریم ؐپر نازل فرمایا ہے۔ یہ ایسا مقدس کلام ہے جس کی حفاظت کا خود اللہ پاک نے ذمہ لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارسید شاہ جزلان حسینی عرف جرار حسینی فرزند ارجمند پیر طریقت حضرت سید شاہ حسین حسینی العروف پاشاہ حسینی قادری بخاری سجادہ نشین آستانہ بخاریہ ہمناآباد کی سرپرستی، سید شاہ معین الدین حسین چشتی جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر، حافظ سیّدعمرہاشمی بانی ناظم جامعہ ہاشمیہ،مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، مولانا محمد بشیرنظامی ۔ماہر قانون محمد فراست علی ایڈوکیٹ، محمد آعظم خان نامزد رکن بلدیہ،کی نگرانی میں اور محمد عبدالمنان سیٹھ کی صدارت میں کے اے ایف مالی فنکشن ہال میں منعقدہ سالانہ جلسہ،دستاربندی و اسلامی نمائش کو مولانا مفتی سید زبیر ہاشمی نظامی استاد جامع نظامیہ حیدرآبادنے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔مولانا مفتی محمد خواجہ معین نظامی بانی و ناظم دینی درسگاہ معھد انوار القرآن فیض پورہ بیدرنے مخاطب کرتے ہوئے مدرسہ کی کارکردگی پر مکمل روشنی ڈالتے ہوئے تمام مہمانوں اور حاضرین کا والہانہ خیرمقدم کیا ۔جناب عبدالحسیب فرزندڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے فتہ کاٹ کراسلامی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انسانی جسم اور خالق کی پہچان بعنوان ”کوجناب ڈاکٹرالحاج سیّدحسام الدین قادری عزیز صدر قاضی دارالقضاء ت بیدر،نے جلسہ کومخاطب کرتے ہوئے،کہا کہ انسان اس کائنات کی وہ عظیم ترین مخلوق ہے جسے اللہ ربّ العزت نے نہایت حسنِ ترتیب، حکمت اور مقصد کے ساتھ تخلیق فرمایا۔ انسانی جسم محض گوشت، ہڈیوں اور رگوں کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ خالقِ کائنات کی قدرت ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو اس طرح بنایا کہ ہر عضو ایک مخصوص مقصد کے تحت کام کرتا ہے۔ دل دن رات بغیر رکے خون پمپ کرتا ہے، دماغ لمحہ بہ لمحہ فیصلے کرتا ہے، پھیپھڑے سانس کے ذریعے آکسیجن فراہم کرتے ہیں، اور آنکھیں روشنی کو بصارت میں تبدیل کرتی ہیں۔ یہ تمام نظام ایک دوسرے سے اس قدر مربوط ہیں کہ کسی ایک میں معمولی خرابی پورے جسم کو متاثر کردیتی ہے۔ یہ کامل ہم آہنگی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ سب کچھ کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک علیم و حکیم خالق کی منصوبہ بندی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انسان غرور کے بجائے شکر اختیار کرے، غفلت کے بجائے فکر کو اپنائے اور اپنے جسم کو خالق کی رضا کے مطابق استعمال کرے۔ یہی انسانی زندگی کی اصل کامیابی اور خالق کی حقیقی پہچان ہے۔، محمد آعظم خان نامزد رکن بلدیہ،نے،کہا کہ حفظ قرآن کو مضبوط کرنے کیلئے حفاظ اکرام نوافل کا احترام کریں۔ ان مقررین نے مدرسہ ہذا کے بانی و ناظم مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی اور جمیع اساتذہ اکرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بڑے عرصہ سے مصائب و مشکلات کے باوجود بھی مدرسہ کو بہت اعلیٰ و شاندار پیمانے پر قائم رکھے ہوئے ہیں۔ معھد انوار القرآن میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم حافظ،محمد الطاف،محمد ابوذر،ثانیہ بیگم نے.جو حفظ القرآن مجید کو مختصر عرصہ میں تکمیل کیا ہے کو حضرت سید شاہ جزلان حسینی عرف جرار حسینی بخاری کے دست مبارک سے دستاربندی کی گئی اور بکثرت گلپوشی کی گئی۔،تقسیم اسناد و عطائے خلعت، طلباء و طالبات کی جانب سے معلومات پر مبنی اسلامی نمائش کااچھے انداز میں اہتمام کیا گیا تھاجس میں حافظ محمد الطاف دماغ کی حفاظت کس طرح کرے ، ذوالفقار دل کی حقیقت، محمد زید جگر اللہ کی نعمت ہے،محمد حسان دنیا میں کتنے علاجے موجود ہیں،لقمان ناک کا کیا کام ہے، عثمان غنی بی پی کنٹرول کرنے کے طریقے،مشرف عبدالغنی ہڈیاں گوشت جلد اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے،محمد نعمان زبان کی حقیقت، محمد فصیح محمد خالد محمد توحید سی پی ار کرنے کا طریقہ،محمد رحمت عبدالمقیت مدثر سگریٹ تمباکو کے نقصانات، محمد عابد دانش نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم،محمد شارق قرت کلام،ام الوری صحت مند کیسا رہے،ثانیہ خون کیا چیز ہے،سیدہ فاطمہ زہرا پھیپھڑے کس طرح کام کرتے ہیں،شیرین بیگم گردیوں کی حفاظت کس طرح کرے، حفصہ کان کس طرح کام کرتا ہے، فائزہ انکھوں کی حفاظت، کوطلباء و طالبات بڑے ہی اچھے انداز میں سمجھا رہے تھے۔ جس کو دیکھنے کے بعد مہمانوں اور حاضرین نے اپنی دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔منتخب مہمانوں کی ناظم مدرسہ نے شال و گلپوشی فرمائی۔ جلسہ میں علمائے دین مشائخین، معززین، اور سرپرستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ و قاری محمد اسماعیل مدرس مدرسہ ہذا کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔طلبائے معھد انوارالقرآن نے حمد و نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ اور طلباء نے پر اثر خطابات کرتے ہوئے شاندار تعلیمی مظاہر پیش کیا۔ جس کو سہ نشین پر موجود علماء دین جلسہ میں حاضر سامعین نے بے حد پسند کرتے ہوئے مبارک باددی اور دعاؤں سے نوازا،حافظ سیّداسمٰعیل عطاری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، مولاناحافظ و قاری محمد ٹیپو سلطا نظامی. نے اظہار تشکر کیا۔ حافظ محمد نذیر احمد شرفی،کی سرپرستی میں حافظ و قاری،مولوی سیّدخلیل اللہ حسینی، اساتذہ معھد انوارالقرآن نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمیع مہمانوں و حاضرین کا استقبال کیا۔مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی نے پر اثر دعافرمائی۔بعد اختتام جلسہ تمام حاضرین ومہمانوں کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
Comments
Post a Comment