ظہیرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج بی آر ایس کی شاندار کامیابی، کانگریس دوسرے نمبر پر۔
ظہیرآباد 13/ فروری(نمائندہ) ظہیرآباد میں میونسپل الیکشن کے ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے سے ،ٹی جی گرلز اسکول رنجہول میں عمل آئی۔ جس میں بی آر ایس پارٹی سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئی، جبکہ کانگریس نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ھوئے دوسرے نمبر پر کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے بموجب ظہیرآباد میں جملہ 37 وارڈ ہیں جس میں سے بی آریس پارٹی کے 15،کانگریس کے 14، آزاد 3، بی جے پی 3، یم آئی یم 2، امیدوار کو کامیابی ملی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میں آزاد اُمیدواروں کا کیا کردار رہے گا اور بلدیہ کی چیرمین سیٹ کونسے پارٹی کے ہاتھ میں ھوگی۔ واضح رھےکہ انتظامیہ جانب سے سخت ترین سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر، تحصیلدار، ریٹرننگ آفیسر، جیسے دیگر سرکاری عہدیداران بھی موجود تھے۔
Comments
Post a Comment