مستقبل کے سیاّرہوں پہ قمند ڈالنے کو تیار بارہویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے۔۔از قلم : عشفیہ شیخ حمید۔ جماعت : دوازدہم ، ملّت جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں۔
مستقبل کے سیاّرہوں پہ قمند ڈالنے کو تیار بارہویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے۔۔
از قلم : عشفیہ شیخ حمید۔
جماعت : دوازدہم ، ملّت جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں۔
کوئی بھی امتحان کسی بھی معاملہ میں لائق ہونے کی کنجی اور ضمانت ہی نہیں بلکہ ہماری صلاحیت و قابلیت کو منوانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس سے بھاگنے ، خوف کھانے یا جی چرانے کی بجائے اس کے لئے ہم وقت تیار رہنا چاہئے لیکن معاملہ یہ ہے کہ یہ وہی کرتا ہے جو اس کے لئے تیاری بھی کرے اور امتحان کے مثبت نتائج کا مضبوط یقین رکھتا ہو۔
امسال کے دوازدہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے۔ کچھ طلبہ اب بھی ایسے ضرور ہوں گے جنھوں سال بھر کا وقت یا تو کھیل کود میں یا شرارت و مستی میں یونہی گنوادیا ہوگا اور اب وہ کسی معجزے کے منتظر ہوں گے، کچھ مساجد میں اللہ سے گڑگڑاکر دعائیں مانگتے ہوں گے اور کچھ نقل کی بیساکھی پر سواری کرنے کی تیاری میں بچا ہوا وقت بھی برباد کرنے میں مصروف ہوں گے۔
ہم تمام طلبہ کو جو مطالعہ و محنت کرتے رہیں اور ہنوز اسی میں لگے ہوئے ہیں اور جن طلبہ نے ملے ہوئے وقت کا غلط استعمال کیا ان تمام کے لئے کچھ ٹپس یہاں درج کررہے ہیں اس امید پر کہ اس کم وقت میں بھی اس پر عمل کرکے کامیاب ہوا جاسکتا ہے اور اپنا میرٹ بڑھایا جاسکتا ہے۔
سب سے پہلے آپ اللہ سے خصوصی مدد کی دعا کا سہارا لیجئے اس کے بعد بعد نماز فجر یکسوئی کے ساتھ اپنا مکمل نصابی مواد ایک دو مرتبہ سرسری طور پر پڑھ لیجئے اور اس میں جو مشکل جواب ہے اور جس کے جواب مفصل یا بڑے ہیں اسے رات میں سونے سے قبل بھی ایک مرتبہ پڑھئے۔ اور اللہ سے دعا کرکے رات میں سوجایئے۔ ساتھ ہی گزشتہ دو سال کے پرچے بھی دیکھ لیجئے ان میں جو سوالات دہرائے گئے ہیں ان کو خصوصیت سے یاد کرلیجئے۔جو کچھ آپ یاد کرچکے ہیں اس کو ایک دو مرتبہ فل اسکیپ پیپر پر اس طرح لکھئے جیسے آپ امتحان میں لکھیں گے۔ اس سے آپ کے ہاتھ کو زیادہ لکھنے کی مشق اور عادت ہوجائے گے جوابات لکھنے میں کتنا وقت لگ رہا ہے یہ معلوم ہوگا ساتھ ہی آپ کی نگاہ سے گزر جانے والا مواد مضبوطی سے یاد ہوجائے گا۔بیمار اور طبیعت خراب کرکے آپ ٹھیک سے امتحان نہیں دے سکیں گے اس لئے
امتحان کے دنوں میں خاص طور پر اپنے ڈائیٹ پر دھیان دیں کہ مصالحہ دار اور تیل والی اشیاء سے، ٹھنڈے پانی اور آئیسکریم وغیرہ بیماری کا سبب نہ جائے۔ ریاضی اور سائنس کے ضابطے ، مساوات وغیرہ کا چارٹ بناکر اپنے مطالعہ کرنے کی جگہ چسپا دیجئے اسے آتے جاتے دیکھنے سے آپ کو اچھے سے یاد ہوجائیں گے۔ امتحان میں تمام سوالات لازمی حل کیجئے۔ اگر کسی جواب کو وقت زیادہ لگ رہا ہے تو اسے تھوڑا لکھ کر دوسرا جواب لکھئے اس سے آپ تمام سوالات وقت رہتے حل کرسکیں گے۔
اگر آپ تہجد میں اٹھ سکیں تو سونے پہ سہاگہ ہوجائے گا۔ اس وقت سائنسی اعتبار سے دماغی ترنگیں بہت حرکت میں ہوتی ہیں اسی لئے دینی مدارس میں اساتذہ اپنے طلبہ کو اس وقت میں قرآن حفظ کروانا شروع کرتے ہیں۔ آپ بھی کوشش کیجئے ان شاء اللہ ذہن و دل کے دریچے کھل جائیں گے۔اس کے علاوہ آپ اپنے والدین اور اساتذہ کی دعائیں لینے والے کام انجام دیجئے کیونکہ ان کی دعائیں اللہ آپ کے حق میں ضرور قبول کرتا ہے۔
اللہ ہمیں اس فانی دنیا کے علاوہ اخروی امتحان میں بھی نمایاں کامیابی سے نوازے۔ آمین ثم آمین
Comments
Post a Comment