جلگاؤں سول ہسپتال میں عالمی یوم منہ کی صحت پر رہنمائی و عوامی بیداری کا انعقاد۔
جلگاؤں (سعیدپٹیل) آج عالمی منہ کے امراض و صحت یہاں کے سرکاری ہسپتال میں مریضوں میں منہ میں ہونے والے امراض پر ماہر ڈاکٹرس نے رہنمائی کرتے ہوۓ بیداری کےلیۓ پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔پروگرام میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کے منہ کی صحت کی جانچ کرکے ضروری مشوروں سے رہنمائی کی۔دانت اورمسوڑوں کی بیماریوں کی علامتیں اور منہ کی صفائی پرخصوصی توجہ دینے کو کہاگیا۔اس ضمن میں منہ کی صحت اور صفائی اورروزمرہ کی زندگی میں منہ اور دانتوں کی شکایتوں پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ہسپتال و کالج کے ڈین ڈاکٹر گریش ٹھاکور، میڈیکل سپرٹنڈنٹ سنگیت گاوت ، ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران پٹھان ، دانتوں کے ماہر ڈاکٹر مونیکا جادھو ، سنیئر رہائشی ڈاکٹر پرشانت اور ڈاکٹر روزل ، اسی طرح طبی خدمات کے شعبہ جات سے منسلک حضرات موجود تھے۔مستقبل میں ادارے کی جانب سے اسی طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا اظہار خیال کیا گیا۔عوام سے منہ کی صحت پر توجہ دینے سے متعلق بیداری پیداکرنا بہت ضروری ہے۔اس طرح کی اپیل کی گئ۔
Comments
Post a Comment