تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس میں معیاری تعلیم کی فراہمی،ویجلنس آفیسر محمد غوث پاشاہ اور جگدیشور ریڈی کا خطاب۔


ظہیرآباد 6/فروری(نمائندہ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس میں معیاری تعلیم کے ساتھ،ساتھ تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے. تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی کے تحت ریاست بھر میں جملہ 204 اسکولس و جونیئر کالجس قائم ہیں. جہاں اقلیتوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت کتابیں، کاپیاں اور تمام تعلیمی ضروریات کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں. ان خیالات کا اظہار متحدہ ضلع میدک کے ویجلنس آفیسرس محترم محمد غوث پاشاہ اور جگدیشور ریڈی صاحب نے آج موضع شیخاپور میں منعقدہ ٹمریس ایڈمیشن شعور بیداری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ اسکولس اقلیتوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے. ان اسکولس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کی انہوں نے والدین سے گزارش کی. شریمتی دیوم بھومتی آر ایل سی ضلع سنگاریڈی و محمد وسیم الدین راہی صاحب ڈسٹرکٹ اکیڈیمک کو آرڈینیٹر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا. . اس موقع پر ویجلنس آفیسر جگدیشور ریڈی، محمد چشم الدین سرپنچ موضع شیخاپور ، محمد محسن صاحب پرنسپل سداشیوپیٹ بوائز 1 ،محترمہ روبینہ بیگم پرنسپل الگول گرلز 1 محترمہ شہناز بیگم پرنسپل جونیئر کالج گرلس کوہیر، محترمہ عالیہ فریدہ پرنسپل گرلس اسکول کوہیر ،محترمہ شہناز بیگم پرنسپل الگول بوائز 1 کلیم صدیقی جمیل سی ای او انچارج، ڈاکٹر محمد محبوب محمد اسلم درد کوہیری، محمد محسن ،محترمہ راجیہ لکشمی، محترمہ فرح نازنین، محمد غوث الدین تاج، محمد اسماعیل جونیئر لکچرر، محمد اسعد پی جی ٹی فزکس محمد سمیع الدین ڈپٹی وارڈن، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔واضح رھےکہ محمد عتیق پی، سی، محمد فیض پی، سی، محمد عتیق پی سی اور محمد عارف و محمد خواجہ نے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔