نیوارا کی پیرنٹس میٹنگ اور دسویں جماعت کے طلباوطالبات کے لیے سینڈآف۔
نیوارا کی پیرنٹس میٹنگ اور دسویں جماعت کے طلباوطالبات کے لیے سینڈآف۔
مالیگاؤں( نامہ نگار)8 / فروری 2026 بروز اتوار دوپہر ساڑھے گیارہ بجے نیوارا انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں چیئرمن اظہر مہدی اور چیئرپرسن عرفانہ اظہر مہدی کے منصوبے کے مطابق دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے دوسرے پرلم اگزام کے پیرس دکھانے کا کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کے ذریعے لکھے گئے پیپرس کو والدین اور سرپرستوں کے سامنے پیش کرنا تاکہ وہ اپنے بچّوں کی تعلیمی قابلیت سے آگاہ ہوسکیں. اسی تقریب کو دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کی الوداعی تقریب میں پیش کیا گیا اس موقعے پر نائب صدر مدرس شیبان شیخ ایس ایس سی انچارج نظیر شیخ،قاسم انصاری نیو ارا سیمی نیٹورک کی ہیڈ مسٹریس آفرین اور طاہر انجم صدیقی نے ذرین مشورے اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلباء کو مستقبل کی تیاری، تعلیمی اہداف اور شخصی ترقی پر زور دیا۔ تقریب کے دوران والدین کی نمائندگی کرنے والی ایک خاتون سرپرست نے بھی خیالات کا اظہار کیا، کچھ طلباء و طالبات نے بھی اپنے تجربات اور احساسات کا ذکر کیا۔
تقریب کے اختتام پر تمام طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے لیے ظہرانے کا انتظام کیا گیا تھا، ساتھ ہی طلباء کو تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ یہ تقریب ادارے کی تعلیمی ثقافت والدین کے روابط ادارے کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پہلو تھی۔ نظامت کے فرائض صبیحہ میڈم نے نبھائے. کامیاب بنانے میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ پیش پیش رہیں۔
Comments
Post a Comment