پونے میں اے۔ آئی۔ ایف۔ کے زیرِ اہتمام ’فلِپ پروگرام‘ کی باوقار تقریب۔پمپل گاؤں راجا کے عاقب سر کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین۔
پونے (نامہ نگار) امریکن انڈیا فاؤنڈیشن (AIF) کے زیرِ اہتمام پونے کے جان ساگر ہال میں منعقدہ “Annual Showcase Event – FLIP Program” نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں تعلیمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں ممتاز نوجوان معلم عاقب سر کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔اس باوقار تقریب کی صدارت کشمیر سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان جناب سہیل سر نے فرمائی، جب کہ پونے ریجن کی AIF صدر محترمہ مادھوری میڈم کے دستِ مبارک سے عاقب سر کو توصیفی اعزاز پیش کیا گیا، جس پرحاضرینِ محفل نے پُرجوش تالیاں بجا کر ان کی خدمات کو سراہا۔
عاقب سر کا تعلق ضلع بلڈانہ کے پمپل گاؤں راجا سے ہے اور وہ فی الحال پمپری چنچوڑ میونسپل کارپوریشن (PCMC) کے اسکول میں بحیثیت معلم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہیں بہترین اردو مادھیامک ودیالیہ، تھرگاؤں میں سپروائزر کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس پر اس تقریب میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔تعلیمی و سماجی خدمات کااعتراف عاقب سر اپنی سماجی تنظیم“فاطمہ شیخ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، پمپل گاؤں راجا” کے ذریعے کئی برسوں سے تعلیمی بیداری اور سماجی خدمت کے میدان میں سرگرم ہیں۔ وہ غریب اور باصلاحیت طلبہ کی مالی معاونت، تعلیمی رہنمائی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔شکرگزاری اور اظہارِ تشکرتقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے عاقب سر نے محترمہ مادھوری میڈم اور ان کی پوری AIF ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ AIF ٹیم نے ان کے اسکول کا دورہ کر کے نہایت باریک بینی اور مثبت انداز میں مشاہدہ کیا، جس سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔تقریب میں معزز شخصیات کی شرکت اس موقع پر عاقب سر اپنے اسکول کے طلبہ کے ہمراہ شریک ہوئے، جب کہ اسکول کے مکھیا ادھیاپک (پرنسپل) راٹھوڑ سر بھی موجود تھے۔ راٹھوڑ سر نے عاقب سر کی محنت، اخلاص اور بچوں کے تئیں ان کی بے مثال لگن کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment