والدین/ سرپرست حضرات سے اپیل۔


بروز جمعہ 20 فروری 2026 سے جماعت دہم کے سالان امتحانات شروع ہونے جا رہے ہیں اور اسی مہینے میں ہو سکتا ہے بروز جمعرات 19 فروری 2026 سے رمضان شروع ہو سکتا ہے جمعرات کو پہلا روزہ ہونے کے امکانات ہیں۔ اللہ رب العزت کا اپنا مہینہ شروع ہو رہا ہے جس میں رحمت، برکات اور جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے۔ بچوں سے نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ روزے اور تلاوت کہ برابر ان کی پڑھائی کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے آپ والدین کی ذمہ ہے۔ جن کے بچے دہم جماعت کے امتحانات میں شریک ہیں ان کے والدین کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے بچوں کی صحت کی طرف خاص توجہ دینا ہوگا ۔ہمارے یہاں پورے سال میں جو چیزیں نہیں بنتی وہ رمضان میں بننا شروع ہو جاتی ہیں۔ عورتوں کا خاصہ وقت کچن میں گزرتا ہے ۔ ہماری سحری بھی نوابوں کی طرح اور افطار کا تو کچھ پوچھنا ہی نہیں۔ اب ان سے تھوڑا وقت نکال کر بچوں کی پڑھائی اور ان کی صحت کے اعتبار سے چیزیں بنانا چاہیے۔ تیل سے بھرپور چیزوں سے پرہیز کریں کولڈڈرنک اور ٹھنڈی شربت بچوں کو زیادہ نہ دیں۔ سحری بھی سحری کی طرح ہو ورنہ درمیانی امتحان میں اسے پریشانی محسوس نہ ہو۔ بچہ امتحان سے گھر آجائے تو تھوڑی دیر اسے آرام کرائیں، نمازوں کو ناغہ نہ کرنے دیں اور ہو سکے تو تراویح اور تلاوت نہ چھوٹے اس طرح بھی خاص توجہ دیں۔ سحری کھانے کے بعد سے فجر نماز کے وقت تک اسے پڑھائی کروائیں۔ آپ بھی ساتھ میں بیٹھے رہیں۔ والد محترم بھی صبح کا وقت اور افطار کے بعد کا وقت اپنے بچوں کے ساتھ رہیں۔ رمضان کے اوقات میں ہمارے کاروبار ہم رمضان کے مطابق چلاتے ہیں تو ان اوقات کا استعمال اپنے بچے کی طرف لگائیں۔
   انشاءاللہ اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے اور آپ کے بچوں کو اچھے نمبرز سے ضرور کامیاب کرے گا اللہ کا ایک ضابطہ ہے کر محنت کہا نعمت اور اللہ تعالی جو محنت کرتا ہے اس کو نعمت دیتا ہے۔ جو بچے اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں گے درمیانی امتحان انشاءاللہ تعالی اللہ تعالی انہیں اچھے نمبر سے کامیاب کرے گا۔ خصوصاََ اب ہماری ذمہ داری بڑھ چکی ہے کہ ہم رمضان اور امتحان ان دونوں کو مینج کرتے ہوئے اپنے بچوں کی صحت کی طرف خاص توجہ دیتے ہوئے ان کی رہبری کرتے رہیں۔ اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سبھی بچوں کو اچھے نمبرات سے کامیابی سے ہم کنار کرے۔ دنیا اورآخرت میں بھی کامیابی عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔۔
         جناب مبین کمال الدین بامنے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔