تعلیم یافتہ نوجون جمہوریت کی اصل طاقت ہیں ۔ڈاکٹر این بی نالتواڑ۔انجمن ڈگری کالج میں یومِ قومی رائے دہندگان کی پُرجوش تقریب۔

تعلیم یافتہ نوجون جمہوریت کی اصل طاقت ہیں ۔ڈاکٹر این بی نالتواڑ۔
انجمن ڈگری کالج میں یومِ قومی رائے دہندگان کی پُرجوش تقریب۔
دھارواڑ : (راست) انجمن آرٹس، سائنس, کامرس کالج اینڈپی جی اسٹڈیز،دھارواڑ میں (IQAC) کے زیرِ اہتمام، شعبۂ سیاسیات، الیکٹورل لٹریسی کلب (ELC) اور این ایس ایس یونٹ I و II کے اشتراک سے یومِ قومی رائے دہندگان 2026 نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کا موضوع “میرا بھارت، میرا ووٹ” رکھا گیا۔تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر این۔ بی۔ نالتواڑ نے کی۔اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا محض ایک آئینی حق نہیں بلکہ ہر شہری کی بنیادی جمہوری ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی اصل طاقت باشعور عوام میں مضمر ہوتی ہے اور ایک باخبر ووٹر ہی ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طبقہ جمہوری نظام کا ستون ہے اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ نہ صرف ووٹر لسٹ میں اپنا اندراج کروائیں بلکہ انتخابی عمل، انتخابی قوانین، ووٹنگ کے طریقۂ کار اور آزاد و منصفانہ انتخابات کی اہمیت سے بھی واقف ہوں۔ڈاکٹر نالتواڑ نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج میں ووٹر آگاہی پھیلائیں، افواہوں اور گمراہ کن معلومات سے بچیں اور حقائق کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب شہری خوف، لالچ اور دباؤ سے آزاد ہو کر اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیتے ہیں۔انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ آئینِ ہند کی قدروں، جمہوری روایات اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری بن کر ملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا مثبت تعاون پیش کریں۔ڈاکٹر سید تاج النساء، کوآرڈینیٹر IQAC اور این ایس ایس آفیسر یونٹ۔I نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئےانہوں نے  جمہوری نظام میں ووٹر آگاہی اور ذمہ دارانہ شرکت کی اہمیت واضح کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ  جمہوریت کی کامیابی باشعور اور فعال ووٹرز کی مؤثرشمولیت سے ہی ممکن ہے۔مہمانِ خصوصی پروفیسر ناگراج کنکنی، ELC آفیسر اور این ایس ایس آفیسر یونٹ۔II نے یومِ قومی رائے دہندگان کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ باخبر ووٹنگ ہی مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہے۔اس موقع پر کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ میں منعقدہ یومِ جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این ایس ایس رضاکاروں کی تہنیت بھی کی گئی۔پروگرام کا آغاز پروفیسر مبارک ملا کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہواجس کے بعد پروفیسر سریش باسرکٹّی نے شلوک پڑھے۔پروگرام کے اختتام پر این ایس ایس رضاکار دیپک نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ، طلبہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت پروفیسر شروتی ایس۔ یاوگل مٹھ، کو۔ پروگرام آفیسر این ایس ایس یونٹ۔I نے انجام دی۔ اس موقع پر اساتذہ اور  کثیرتعداد میں طلبہ شریک رہے ۔یہ تقریب طلبہ کے دلوں میں یہ پیغام اجاگر کرنے میں کامیاب رہی کہ قوم کے مستقبل کی تعمیر میں ہر ووٹ قیمتی اور اہم ہے۔(رپورٹ :ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی،انجمن ڈگری کالج دھارواڑ،کرناٹک۔)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔