پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شیخ کا اے آئی منظر عام؛ بھارتی مصنوعی ذہانت کے میدان میں تاریخی کامیابی۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): بھوساول (مہاراشٹر) کے ممتاز ماہرِ تعلیم و محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شیخ کی جانب سے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے موضوع پر تیار کردہ پیٹنٹ، اُن کے آٹھ دیگر معاونین کے اشتراک سے، ملک کے پانچ مختلف مراکز سے منظوری حاصل کر کے حکومتِ ہند کے دی پیٹنٹ آفس جرنل 04/2026 (مورخہ 23 جنوری 2026) میں شائع کر کے منظر عام پر آچکے ہیں۔ یہ اشاعت حکومتِ ہند کے محکمۂ حقوقِ املاکِ دانش (آئی پی آر) کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ فی الوقت پروفیسر ڈاکٹر شیخ کے نام پر دو ڈیزائن پیٹنٹ اور ایک یوٹیلیٹی پیٹنٹ درج ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اُن کی یہ تحقیقی و اختراعی کاوش نہ صرف تکنیکی ترقی کی علامت ہے بلکہ تعلیمی اور تحقیقی دنیا کے لیے ایک مضبوط محرک بھی ثابت ہو رہی ہے۔ اس نمایاں کامیابی سے تعلیمی حلقوں، محققین اور اختراع سے وابستہ ماہرین میں مسرت و جوش کی فضا قائم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیٹنٹ بھارت میں اے آئی تحقیق کو نئی سمت عطا کرے گا اور مستقبل میں تکنیکی ارتقا کے نئے در وا ہونے کی امید کو تقویت دے گا۔کی توقعات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔