سالانہ فاتحہ دعوت و افطار مسجد حضرت پیر فانیؒ بیدر میں منعقد ہوگی۔


بیدر، 23 فروری (نامہ نگار) محسنِ اہلِ سنت حکیم شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی قادری رضویؒ کی پانچویں سالانہ فاتحہ کا اہتمام آج بروز منگل 6؍ رمضان المبارک، مطابق 24 فروری 2026ء کو مسجد درگاہ حضرت پیر فانیؒ، بیرون شاہ گنج، بیدر میں منعقدکیا گیا ہے ۔
اس موقع پر بعد نمازِ عصر فاتحہ خوانی، قصیدہ بردہ شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں علماء کرام اور معززینِ شہر کی شرکت متوقع ہے۔ بعد نمازِ مغرب شرکاء کے لیے افطار اور طعام کا بھی باقاعدہ نظم رکھا گیا ہے۔
محمد مصباح اللہ صدیقی اور محمد عطا اللہ صدیقی نے روزے داروں، تمام اہلِ سنت، رشتہ داروں، دوست احباب اور عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ