راویرمیں ادارہ ادبِ اسلامی کی جانب سے عبدالواحدتنوؔیر راویری کے شعری مجموعہ"انبساطِ زندگی"کا رسمِ اجراء و اعزای شعری نشست کا انعقاد۔ تنوؔیر راویری کی شاعری صرف ترتیب شدہ لفظوں کا سلسلہ نہیں یہ روحانی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) اشراق احمد کی اطلاعات کے مطاپب گذشتہ ٠ا/فروری بروز بدھ کو راویرمیں ادارہ ادبِ اسلامی کی جانب سے کہنہ مشق استاد شاعر عبدالواحدتنوؔیر راویری کے اعزاز میں ایک اعزازی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا اور ان کے نئے شعری مجموعہ"انبساطِ زندگی" کا رسمِ اجراء عمل میں آیا۔ اس محفل کا بابرکت آغاز خطیبِ امام کلیم سراجی نے تلاوتِ قرآن سے کیا اور لقمان محمود راویری نے خوبصورت انداز میں نعت پیش کی جس کے بعد روایتی مگر پُروقار انداز میں ادارہ ادب اسلامی راویر کے صدر آصف فراز نے صاحبِ اعزاز عبدالواحدتنوؔیر راویری اور مہمانِ خصوصی شفیع الدین ساحل کی شال و گلہاۓ عقیدت دے کر استقبالیہ پیش کیا۔ صدارت صاحبِ اعزاز عبدالواحدتنوؔیر راویری نے کی اور نظامت ناصر محمدی نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ کی۔ جن کی برجستہ، شگفتہ اور رواں نظامت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ انہوں نے مہمانوں کا تعارف خوش اسلوبی سے کیا اور شعرا کے کلام کے درمیان بہترین ربط قائم رکھا۔
 عبدالواحدتنوؔیر راویری نے اپنے صدارتی خطاب میں ادب کی سماجی اہمیت ، تخلیقی ذمہ داری اور اہلِ قلم کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس خصوصی شعری نشست میں جس میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان کے اسمائے گرامی ہیں ، صدر محفل عبدالواحدتنوؔیر راویری ، مہمانِ خصوصی شفیع الدین ساحل ، ساحر نصرت ، ناصر محمدی، اشراق احمد ،لقمان محمود راویری ، آصف فراز ، مشتاق عمر ، جابر راویری وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا۔جن کی غزلوں اور نظموں نے سامعین کو محظوظ کیا اور کئی مقامات پر بھرپور داد و تحسین کی آوازیں بلند ہوئیں۔اس خوبصورت اور خصوصی ادبی شعری نشست کے انعقاد میں ادب نواز شخصیات ناصر تسلیمی، نجم الدین قلبی اور ارباز سر کی محنت اور دلچسپی نمایاں رہی۔ انہوں نے نہایت سلیقے ، حسنِ انتظام اور ادبی ذوق کے ساتھ پروگرام ترتیب دیا۔ آخر میں مشتاق عمر نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا جس کے ساتھ یہ ادبی نشست خوشگوار یادوں کا سرمایہ بن کر اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔