ایشین انوویٹیو ماڈرن اسکول کا ثقافتی پروگرام ناقابل فراموش ایمس دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کی عوامی تحریک ہے : ڈاکٹر آصف اقبال۔


ایشین انوویٹیو ماڈرن اسکول کا ثقافتی پروگرام ناقابل فراموش 
ایمس دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کی عوامی تحریک ہے : ڈاکٹر آصف اقبال۔
سولاپور (اِقبال باغبان) : گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سولاپور کے زیر انتظام ایشین انوویٹیو ماڈرن اسکول (ایمس ) کا ثقافتی پروگرام ناقابل فراموش انداز میں پیش کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز سپربھات شکشن پرسارک منڈل کے صدر اور بال بھارتی تعلیمی کیمپس کے روح رواں شبیر شیخ نے پودے کو پانی دے کر کیا۔
ادارے کے صدر ڈاکٹر آصف اقبال نے ادارے کے متعلق تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ آج معیاری تعلیم کی ضرورت ہے۔ لیکن چونکہ غریب اور پسماندہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں، اس لیے ایمس کی جانب سے ایسے ضرورت مند طلبہ کے لیے مفت تعلیم کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ اس سال کم از کم 25 طلبہ کو اپنی سرپرستی میں لے کر مکمل تعلیمی امداد فراہم کی گئی ہے ۔ایمس دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کی عوامی تحریک ہے.
 مہمان خصوصی پرنسپل عرفان کیرول نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے طلباء کے لیے ایمس کا کام قابل ستائش ہے۔ ذاکر عطار نے طلباء نے پیش کیے گئے پروگرام کو سراہا۔ ریٹائرڈ پروفیسر سی۔ جی۔ عطار نے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر سراج مومن، ایڈووکیٹ عبدالجبار شیخ، عبدالغنی قریشی، شیرعلی شیخ، نصرت شیخ، شفیع قریشی، صدام شیخ، حنان شیخ وغیرہ نے طلباء کو انعامات دیے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
اس موقع پر معروف شعراء سراج سولاپوری ، زبیر شیخ، سی اے مولانا شیخ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہیڈ مسٹریس مصباح شیخ، شاہین توموڑ، پروین شیخ، نورین شیخ، اشونی دیپک، دیپک ہوالے، مولانا صادق، عبدالمجید محمد اسحاق، الطاف کڈلے، واعظ شیخ، زید شیخ نے بھرپور محنت کی۔ 
اس موقع پر سرفراز احمد جو ایمس کے طالب علموں کے بچپن کو محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں،ان کو اس سال چھایا پرکاش فاؤنڈیشن کی طرف سے دیے گئے ایوارڈ کے لیے مہمانوں کے دستِ مبارک سےپھولوں کا ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی ۔ اپنے بچوں کو پہلی بار اسٹیج پر دیکھ کر والدین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ پروگرام کی نظامت معیز شیخ نے کی۔ آخر میں والدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے اور اسکول کے روشن مستقبل کے لئے دعائیں دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔