اقراء ایچ۔جے۔تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں "سالانہ اسپورٹس ویک کا انعقاد"۔


 جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیرِ انتظام اقراء ایچ۔جے۔تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اقراء تھیم کالج، مہرون اور اقراء موہاڈی کیمپس میں شاندار انداز میں “سالانہ اسپورٹس مقابلوں” کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے جوش، ولولے اور جذبۂ مسابقت کے ساتھ منعقد ہوئے۔ تقریب کا آغاز سے مولانا آفاق مزمّل قاضی نے قرآن کی تلاوت سے کیا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اقراء کے صدر الحاج عبدالکریم سالار، سیکریٹری اعجاز ملک،عبدالمجید سیٹھ ذکریا، عرفان سالار، یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل قاری عبدالقدوس صاحب، اقراء پبلک اسکول کے ہیڈ ماسٹر شکیل احمد، اقراء موہاڈی کیمپس کے آفس انچارج افضل شیخ و دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر اقراء ایچ۔جے۔تھیم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، پروفیسر ڈاکٹر یوسف پٹیل، مولانا مزمل الدین ندوی، پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ، پروفیسر ڈاکٹر امین قاضی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد ملک، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان، پروفیسر عمر خان پٹھان، پروفیسر ڈاکٹر راجو گورے، پروفیسر ڈاکٹر سداشیو ڈاپکے، پروفیسر مبشر، امیر قاضی، آصف بھائی، وسیم بھائی سمیت اساتذہ کرام و دیگر عملہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار، سیکریٹری اعجاز ملک، مجید سیٹھ ذکریا اور پروفیسر ڈاکٹر چاند خان نے کرکٹ کھیل کر کیا۔ یہ ٹورنامنٹ ایف وائی، ایس وائی، ٹی وائی، بی اے اور بی ایس سی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوئ ۔ فائنل مقابلے میں ایس وائی بی ایس سی کی ٹیم “ڈومینیٹر” نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔ اس ٹیم کی رہنمائی پروفیسر ڈاکٹر امین قاضی اور عامر قاضی نے کی۔ جبکہ رنر اپ کا اعزاز ٹی وائی بی ایس سی کی ٹیم نے حاصل کیا، جن کی رہنمائی پروفیسر ڈاکٹر ساجد ملک اور ڈاکٹر عرفان شیخ نے کی۔‌اسی کے ساتھ کالج گراؤنڈ پر طالبات کے لیے دیگر مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں لیمن اسپون اور میوزیکل چیئر جیسے دلچسپ مقابلے بھی شامل تھے۔ ان مقابلوں کی کامیابی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر فردوس شیخ، پروفیسر ڈاکٹر انجلی کلکرنی، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ باسط، پروفیسر ڈاکٹر شبانہ کھاٹک، پروفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم، پروفیسر نسرین خان اور پروفیسر عنبرین نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ شعبہ اسپورٹس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر چاند خان نے اسپورٹس میٹ کا بہترین انداز میں اہتمام کیا۔ اس کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔