نعت رسولﷺ ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔


 نعت رسولﷺ
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔

آپ کی محبت میں جان و دل لٹانا ہے
آپ سے مجھے آقا عشق والہانہ ہے

آرزو ہے یہ دل کی پھر مدینہ جانا ہے
مصطفٰےکورو روکرحالِ دل سناناہے

آپکی تصدّق میں جگمگاتا ہے عالم
آپکاگھرانا تو نور کا گھراناہے

مصطفےٰۖ کی محفل میں باادب عقیدت سے
 مدحت محمدۖ میں شعر گنگنانا ہے

آنکھ بند کرتے ہی مصطفےۖ کی چوکھٹ پر
"ہرگھڑی تصور میں میرا آناجاناہے"

 پھر درمحمد میں حاضری عطاہوجاۓ 
 التجاخداسےیہ میری عاجزانہ ہے

آپ شافع محشرآپ قاسم کوثر
آپکی شفاعت سےخلد ہم کو جانا ہے

 کس طرح شہ دیں کےمعجزے میں گنواؤں
  زندگی کا ہر لمحہ انکا معجزانہ ہے

خوف کیاہومحشرکی تیز دھوپ کا مہروؔ
دامن محمدۖ کاسر پہ شامیانہ ہے


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔