ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، کلکٹر پی پروینیا نے کوہیر میں تقسیم مراکز کا دورہ کیا۔
کوہیر 10/ فروری(نمائندہ) بلدیاتی انتخابات جو کہ 11 فروری کو منعقد ھونے جارہے ہیں کے ضمن میں ضلع سنگاریڈی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، کلکٹر پی پروینیا نے کوہیر میونسپلٹی میں میونسپل الیکشن پولنگ کے انعقاد کے لیے عملہ کو انتخابی سامان کی تقسیم کے لیے قائم کردہ ڈسٹری بیوشن سنٹر، اسٹینڈنگ روم کا دورہ کیا۔
کلکٹر نے میدانی سطح پر کوہیر میونسپلٹی منڈل کے مرکز میں واقع کالج میں قائم کردہ تقسیم مراکز پر انتخابی سامان کی تقسیم کا معائنہ کیا۔
انہوں نے تقسیم مراکز پر دستیاب سہولیات کا معائنہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹری بیوشن سنٹر پر پولنگ عملے کے لیے پینے کے پانی کی سہولت، میڈیکل کیمپ، ناشتہ، کھانے کی سہولت، شامیانہ اور دیگر تمام سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر کلکٹر نے دریافت کیا کہ کیا، پی او، اور، او پی او، سمیت تمام ٹیمیں موجود ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پولنگ کا سامان عملے کو بغیر کسی کمی اور ابہام کے فراہم کیا جائے۔ کلکٹر نے مشورہ دیا کہ پولنگ حکام احتیاط سے چیک لسٹ کی بنیاد پر انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری مواد موصول ہوئے ہیں یا نہیں۔ان سب کو دیکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پولنگ عملہ کو لے جانے کے لئے تیار رکھی گئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پولنگ مراکز پر حفاظتی انتظامات کرنے والے پولس اہلکاروں کا معائنہ کریں اور مقررہ پولنگ مراکز پر بروقت پہنچنے کے لئے اہلکاروں کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے سامان بالخصوص بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران مسلح پولیس کی حفاظتی موجودگی ہونی چاہیے۔ انہوں نے ،آر اوز ،کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی مسئلہ فوری طور پر ان کی توجہ میں لائیں۔
کلکٹر کے ساتھ مقامی عہدیدار بھی موجود تھے۔ ریونیو ڈویژن آفیسر ۔ میونسپل کمشنر۔ تحصیلدار۔ سپریہ نے شرکت کی۔۔
Comments
Post a Comment