ظہیرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم، ریاستی وزیر محمد اظہر الدین، اے چندر شیکھر، اجول ریڈی کا دورہ۔


ظہیرآباد 7/ فروری(نمائندہ) شہر ظہیرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔مختلف سیاسی جماعتیں اپنی اپنی قسمت آزمانے کے لئے انتخابی میدان میں امیدواروں کو اتار رہے ہیں۔اس ضمن میں آج کانگریس کے سینئر قائدین جن میں ریاستی وزیر محمد اظہر الدین، سابق وزیر و انچارج ڈاکٹر اےچندرا شیکھر، اجول ریڈی جیسے دیگر قائدین ظہیرآباد کے مختلف محلہ جات اور وارڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر کہا گیا کہ موجودہ ریاستی حکومت عوام کے لئے فلاحی اسکیمیں اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے۔اس لئے آپ تمام شہریان سے اپیل ہے۔ گلشن نگر امیدوار مسٹر محمد نظام الدین اور شہر کے تمام وارڈوں میں کانگریس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔واضح رھےکہ اس مہم میں سیاسی سماجی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔