ناندیڑ: چار سالہ ننھے خواجہ برہان الدین کا پہلا روزہ، اہل خانہ میں خوشی کی لہر۔
ناندیڑ (نامہ نگار: عثمان احمد): 20 فروری 2026 رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کے اس پرنور مہینے میں ناندیڑ کے ایک باصلاحیت اور سعادت مند بچے خواجہ برہان الدین نے محض چار سال کی ننھی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس کم عمری میں روزے کے تئیں ان کے جذبے اور ہمت کو دیکھ کر اہل محلہ اور رشتہ داروں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اہلِ خانہ کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں:
اس پرمسرت موقع پر خواجہ برہان الدین کے والد محترم خواجہ برہان الدین اکبر نے اپنے لختِ جگر کی اس دینی کامیابی پر بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے دادا جان شیخ ابراہیم شیخ احمد، محمد یوسف شیخ احمد، شیخ عثمان شیخ احمد اور دادی جان زینب بیگم نے ننھے روزے دار کی ہمت افزائی کی اور ان کے روشن و دیندار مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اس کے علاوہ کوثر بیگم، اسما بیگم اور نانی و نانا جان کی جانب سے بھی (خواجہ برہان الدین) کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا نذرانہ پیش کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی بچوں میں صوم و صلوٰۃ کا شوق پیدا کرنا ایک بہترین تربیت کی علامت ہے، اور وہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بچے کو دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے مالا مال فرمائے۔ (آمین)
Comments
Post a Comment