درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں جلسہ استقبا ل رمضا ن المبا رک۔
بید ر : 15 فروری(نامہ نگار) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف و جلسہ استقبا ل ماہ رمضا ن المبا رک مورخہ 28شعبا ن المعظم مطابق 17/فروری 2026 بروزمنگل صبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر پیرطریقت شا ہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری”صاحب“ بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔جلسہ کو علمائے دین، اساتذہ دارالعلوم قادریہ بگدل مخاطب کرینگے۔جلسہ و درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قرات کلام پاک سے ہوگا۔ ممتاز نعت خواں حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے مریدین و معتقدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حضرت کی نگرانی میں ہر ماہ دو مرتبہ مختلف علمائے دین کو مدوح کرکے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جا رہا ہے۔ ایک مرید نے کہاکہ یہاں آستانہ قادریہ بگدل میں ہر ماہ مختلف علمائے دین، کو مدعو کرکے جلسہ منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ لو گ ان سے دین سیکھیں۔ جب ادب آجاتاہے تو بندہ عباد ت کرتاہے۔ نماز ادا کرتاہے۔ماں باپ کی اطاعت و فرما برداری کرتاہے۔ اطاعت کیلئے تعلیم و تربیت ضروری ہے۔اللہ تعلیم سیکھنے والے بندے کو ستر صدیقین کا ثواب عطا کرتاہے۔جب انسان دنیا میں آتاہے تو سب سے پہلے اللہ اُس کوعلم عطا فرماتا ہے اور بعد میں تمام نعمتوں سے نواز تا ہے،موصوف نے مزیدکہا درگاہ آستانہ قادریہ میں ایک مرتبہ جو بندہ آتاہے اس کی دل میں تمنا پیدا ہوتی ہے کہ بار باریہاں آئیں۔اللہ والوں کی صحبت میں ایک لمحہ بیٹھنا ہزاروں سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ انہوں نے پیر طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری”صاحب“ بگدلی کی روحانی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جتنی دیر بندہ اللہ والوں کی صحبت میں رہتاہے وہ اللہ والا بن کر رہتا ہے۔ جو شخص دوسروں کو نفع پہنچاتاہے وہ اللہ والا ہے جس کی مثال یہاں آستانہ قادریہ بگدل میں ڈاکٹر خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری.نے آستانہ قادریہ میں جو نظم و ضبط قائم کیا ہے خاص کر اوقات نماز درگاہ کے دروازوں کو بند کرکے تمام مریدوں کو سختی سے نماز کی ہدایت دی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment