پانگل اسکول اور جونیئر کالیج میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے طالب علموں کی الوداعی تقریب۔
پانگل اسکول اور جونیئر کالیج میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے طالب علموں کی الوداعی تقریب۔
شولاپور: (راست) "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کی جانب سے امسال ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے امتحانات میں شریک ہونے جارہے طالب علموں کی "الوداعی تقریب" کا انعقاد کیا گیا۔ مورخہ 5 اور 6 فروری 2026 کو مدرسہ ہذا کے مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال میں منعقد کی گئی طلباء اور طالبات کی دو الگ الگ تقریبات میں مدرسہ اور جونئیر کالیج کے تقریباً 500 طالب علموں اور اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔
اوّلا" مدرسہ اور جونئیر کالیج کی طالبات کے لیے لیے گئے ایک پروگرام کی صدارت مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین سیّد جیلانی پاشا جہاگيردار نے کی۔ اس جلسے میں مدرسہ اور جونئیر کالیج کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان، محمّد علی شیخ، وسیم نلّامندو، محمود خطیب بطور مہمان خاص شریک تھے۔ جونیئر کالیج آف سائنس کی ہونہار طالبہ طوبیٰ سراج بھانگیرے کی نظامت سے سجی اس محفل کی آغاز خنساء دلال کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ بعد از آں، فاطمہ توحید عالم شیخ نے تحریک صدارت پیش کی اور شفاء سراج بھانگیرے نے تائید کی۔ در ایں اثناء، مدرسہ ہذا کی طالبات نے مہمانان اور اسٹاف ممبران کی گل پیشی کی۔ اس جلسے میں لبن رفیق شیخ، ہائکا باغبان، فاطمہ شیخ، تحسین مجاور، زویا شیخ، نادیہ شیخ، خنسہ دلال، جویریہ انعام دار، ڈوکا رضیہ، شفا شیخ، سمیرا مجاور، ایمن قریشی، اسیہ شیخ، ان طلباء نے اپنے جذبات و احساسات کے ذریعے سامعین کو بیحد متاثر کیا۔
اس کے بعد پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، عظمیٰ اُستاد اور افشا صدّیقی کے علاوہ صدر جلسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار نے طالبات کی رہبری کی، ضروری ہدایات دیں اور امسال ہونے جا رہے امتحانات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فوزیہ شیخ، محمّد علی شیخ، وسیم نلّامندو، محمود خطیب، ذاکر شاہ پورے، ریاض سیّد، فرزانہ نداف، الیاس سوداگر، ادریس پیرمپلّی، شیرین خان، ابراہیم شاہپورے، اکبر پٹھان، عبدالخالق ملا، ڈاکٹر محبوب سوداگر، عبدالروف پٹیل، حمیرا شیخ اور دیگر معززین مہمانان اور ایم اے پانگل کے اسٹاف ممبران شریک تھے۔
اس جلسے میں رسمِ شکریہ فرحت شیخ نے ادا کی۔ اسی سلسلے میں مدرسہ ہذا کے طالب علموں کے لئے منعقد کیے گئے ایک اور جلسے کی صدارت محمد علی شیخ نے کی۔ اس میں محمد علی شیخ، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ڈاکٹر ثریّا پروین جہاگیردار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طالب علموں کو ضروری اور مفید رہنمائی کی۔ اس جلسے میں دسویں جماعت کے طالب علم، ارمان شیخ اور ابو سفیان شیخ نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس جلسے کی نظامت مدرسہ ہذا کے ہونہار طالب علم یوسف شیخ نے کی، جب کہ عبدالروف پٹیل نے اظہارِ تشکر کیا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں نوید منشی، محسن ماشال، شیرین خان، نغمہ مجاور، فرحت شیخ، صبرین سوداگر، عظمیٰ اُستاد، عائشہ مُلّا، شبنم شیخ، اُم زما پٹھان، سمعیہ بیگ، ایمن شیخ، تزئین سگری، حمیرا شیخ، ثنا مُلّا، رضیہ گبورے، اور دیگر عملے نے کافی محنت کی۔
Comments
Post a Comment