ایلمنٹری و انٹرمیڈیٹ امتحان میں بیگم قمر النساء کاریگر کا نتیجہ صد فی صد۔


شولاپور (محمد عرفان ڈوکا) حکومت مہاراشٹر کی جانب سے لئے جانے والے ڈرائنگ امتحان ایلمنٹری انٹرمیڈیٹ میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کا نتیجہ صد فی صد رہا۔ مدرسہ ہٰذا کی آٹھویں جماعت کی کل 28 طالبات ایلمنٹری امتحان میں شریک تھیں A گروپ میں کامیاب شدہ طالبات کی تعداد 8 B گروپ سے کامیاب شدہ طالبات کی تعداد 8 جبکہ 12 طالبات C گروپ سے کامیاب رہیں۔ نویں جماعت کی 28 طالبات انٹرمیڈیٹ امتحان میں شریک تھیں۔ A گروپ سے کامیاب شدہ طالبات کی تعداد 9 B گروپ سے کامیاب شدہ طالبات کی تعداد 7 جبکہ 12 طالبات C گروپ سے کامیاب رہیں۔ طالبات کی اس کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ و جملہ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان طالبات کو مدرسہ ہٰذا کے ڈرائنگ ٹیچر عارف خان پٹھان سر اور نوشین کلبرگے آپا کی رہنمائی حاصل ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔