ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں سائبر فراڈ کے نقصانات سے طلباء کوواقف کروایا۔

ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں سائبر فراڈ کے نقصانات سے طلباء کوواقف کروایا۔
 ظہیرآباد 5/ فروری(نمائندہ) آج ضلع پریشد ہائی اسکول ڈگوال کے انچارج ہیڈ ماسٹر وینکٹیشور گوڈ کی قیادت میں ایس ایچ ٹیموں کے افسران ناصر اور گوتمی نے اسکول کا دورہ کیا اور بچوں کو POCSO ایکٹ، سائبر فراڈ، بچوں کی شادی، چائلڈ لیبر، منشیات، نابالغ بچوں کے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے اور دیگر کئی مسائل کے بارے میں بتایا۔ ان سے ہونے والے خطرات، نقصانات اور مشکلات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے انہیں ٹرول فری نمبر کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اگر انہیں کوئی مسئلہ ہے تو وہ ان سے شیئر کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں انچارج ہیڈ ماسٹر وینکٹیشور گوڑ، ایس ایچ ٹیموں کے افسران ناصر، گوتمی، اسکول کے اساتذہ آنند، ڈاکٹر وسنتھاراجو، افکار، مادھوی، کویتا، چندر شیکھر، سویتا، اور طلبہ نے حصہ لیا۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔