کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں دسویں بارہویں جماعت کی طالبات کے لیے الوداعی تقریب، تقسیم انعامات اور اعزازی تقریب کا انعقاد۔

کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں دسویں  بارہویں جماعت کی طالبات کے لیے الوداعی تقریب، تقسیم انعامات اور اعزازی تقریب کا انعقاد۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول اور ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں جماعت دہم اور دوازدہم کی طالبات کے لیے الوداعی تقریب، انعامی تقسیم اور اعزازی پروگرام کا انعقاد ادارہ کے صدر خالد بابا باغبان کی صدارت میں کیا گیا۔ اس موقع پر ادارہ کے جوائنٹ سیکریٹری زاہد بھائی شاہ بطور مہمانِ خصوصی تو پرنسپل تنویر جہاں شیخ بطور نگراں موجود تھیں۔اس موقع پر اسکول کے استاد مشتاق بہشتی اور سابق طالبہ و غیر تدریسی ملازم فیاض شیخ کی دختر آسیہ شیخ کو ریاستی حکومت کی ٹی ای ٹی (TET) امتحان پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کر لےنے پر شال اور گلدستہ پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو بھی انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے طالبات کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ آگے کی تعلیم اپنی دلچسپی کے مطابق اختیار کریں۔ اعلیٰ تعلیم ہی انسان کو سماج میں عزت و وقار عطا کرتی ہے اور زندگی کے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تعلیم وہ راستہ ہے جس کے ذریعے روشن مستقبل کی تعمیر ممکن ہے۔اساتذہ کرام  ذاکر شاہ، مشتاق بہشتی معلمہ سمینہ شیخ اور رضوانہ سید نے بھی طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ پروگرام کا آغاز طالبہ شاکرہ باغبان کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ زونیرا شاہد خان نے حمد پیش کی۔ طالبات کی جانب سے اساتذہ کرام کا گلدستے پیش کر کے استقبال و اعزاز کیا گیا۔ بعد ازاں مریم اقبال، بشریٰ صابر، زونیرا عرفان، مصباح جاوید، ارم شکیل، انعم محمد مشتاق، عائشہ اشفاق، الفیہ عقیل، بلقیس احد، آمنہ وقار اور مہریں مجاہد نے اپنے تاثرات اور خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت طالبات فاطمہ باغبان، نمیرا حفیظ اور افیفہ ندیم نے انجام دی جبکہ شکریہ رضوانہ سید نے ادا کیا۔ کامیابی کے لیے ثقافتی شعبہ کے مظہرالدین شیخ، ذاکر شاہ، تبریز شیخ اور تمام اساتذہ و غیر تدریسی عملہ نے محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔