سہ ماہی ترجمان اطفال بیاول کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد۔
خاندیش : (نامہ نگار این ایس بیگ کی رپورٹ)۔ خاندیش کی مردم خیز بستی بیاول سے بچوں کے لیے گزشتہ چار سال سے مسلسل شائع ہونے والے واحد رسالہ سہ ماہی ترجمان اطفال کے زیر اہتمام جنرل نالج ٹیسٹ میں شریک مقابلہ طلباء ونمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لیے ایک تقریب 5 فروری کی دوپہر اندارا گاندھی اردو گرلس اسکول بیاول میں سابق پرنسپل اور رسالہ کے سرپرست عبدالرؤف سر کی صدارت میں منعقد کی گئ جس میں فیض پور سےمعروف افسانہ نگار سلیم خان اور خوش گلو شاعر رئیس فیض پوری، سابق پرنسپل غلام غوث خان، ائیر اسکول مارول کے چیرمین سید بشارت سر، شکیل احمد، ناصر سر اور اندرا گاندھی اردو گرلس اسکول کی صدر معلمہ محترمہ ممتاز میڈم بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے۔
نویں جماعت کی طالبہ طناز گوہر کی تلاوت قرآن اور رئیس فیض پوری کی نعت پاک سے جلسہ کا اغاز ہوا بعد ازیں صدر جلسہ و مہمانوں کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرکے استقبال کیاگیا۔ معروف قلمکار وادیب الاطفال اور ترجمان اطفال کے مدیر رحیم رضا نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ بچوں میں بچپن ہی سے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے اور لکھنے پڑھنے مقابلہ جاتی امتحانات مین زیادہ زیادہ تعداد میں شریک رہنے کی عادت ڈالنا ہمارا مقصد ہے امسال چار اسکولوں سے تقریباًً 300 طلباء و طالبات شریک ہوۓ۔
جناب سلیم خان اور محترم غلام غوث خان نے جنرل نالج اور کتب بینی سے زبان کے تلفظ اور تقریر و تقریر کی سلیقہ مندی و دیگر فوائد بیان کیے نیز طلباء کو اردو رسائلِ اور کتابیں خرید کر پڑھنے پر زور دیا کہ یہ مادری زبان کو محفوظ رکھنا بھی ہے۔ صدر جلسہ عبدالرؤف سر نے اس بات پر بے انتہا مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ صدر معلمہ کی تعریف کی کہ اس مقابلے میں کثیر تعداد میں لڑکیوں نے حصہ لیا اور جلسے میں بھی نظم و ضبط کے ساتھ جوش و خروش سے شریک ہوئیں
اس جنرل کالج ٹیسٹ میں
اندرا گاندھی گرلس اسکول سے
عفیرہناز شیخ جاوید ( ہفتم )
اول
ماریہ عاصم ظفر ( نہم ) دوم
عامرہ شیخ وسیم الدین ( نیم) سوم
جبکہ ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول سے
دانش خان احمد خان( نہم) اول
طناز گوہر شیخ وسیم (نہم ) دوم
محمد ظفر جاوید کچھی ( ہشتم ) سوم
اس طرح نمایاں نمبروں سے کامیاب ہوۓ۔
جنرل نالج ٹیسٹ کے انعقاد اور تقریب کو کامیاب بنانے میں اسکول کے ہیڈ ماسٹرز نیز انصار الدین سر، سید طیب سر، ناصر سر ، سلیم خان سر اسپورٹس ٹیچر نے تعاون کیا اول،دوم اور سوم نمبر پر انے والے طلباء کو ٹرافیاں و سرٹفیکیٹ نیز ۔شریک مقابلہ سبھی طلباء کو سرٹفیکیٹ سے نوازا گیا۔ شریک جلسہ طلباء مین ادارے کی جانب سے بسکٹ تقسیم کیے گۓ
جلسے کی نظامت رسالہ کے نائب مدیر ایس ایم انور نے کی آخر میں بشارت سر نے شکریہ ادا کیا
Comments
Post a Comment