جلگاؤں میں علاج کے لیۓ آ رہے دلخراش حادثہ میں لاسور چوپڑا کے باپ بیٹےجاں بحق۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) باپ کو علاج کی غرض سے جلگاؤں لا رہے باپ بیٹے کی بائیک کو کسی نامعلوم ٹریکٹر نے زبردست ٹکر مارنے سے گھارڈی پھاٹا کے پاس سنیچر کی صبح تقریباً گیارہ بجے ہوۓ دلخراش حادثے میں تعلقہ چوپڑا کے لاسور قصبہ کے رہائش پذیر محمد لقمان پٹیل ،اور باپ لقمان خان موسی خان پٹیل ان دونوں کی موت واقع ہوگئ۔اس حادثہ سے علاقہ میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔چوپڑا تعلقہ کے لاسور قصبہ کے رہائش پذیر لقمان موسی پٹیل عمر(٧٠) کی طبیعت خراب ہونے سے بیٹا محمد لقمان پٹیل عمر(٤٥) نجی ہسپتال میں باپ کا علاج کروانے کےلیۓ جلگاؤں بذریعہ بائیک آتے ہوۓ صبح گیارہ بجے کے قریب گھاڈی پھاٹا کے پاس سامنے سے آتے ہوۓ نامعلوم ٹریکٹر نے ان کی بائیک کو زبردست ٹکر ماری اس حادثے میں شدید زخمی دونوں کو ہی فوری طور پر جلگاؤں سرکاری میڈیکل کالج و ہسپتال میں لایاگیا۔جہاں پر ڈاکٹرس نے جانچ کے بعد دونوں کی موت واقع ہوجانے کی تصدیق کی۔محمد لقمان پٹیل کےپسماندگان میں بیوی ، ایک بیٹا اور دوبیٹیاں ہیں۔گھر کا گاڑا کھیچنے والے محنت کش اسکریپ کا کاروبار کرنے والے باپ بیٹے کی اچانک حادثاتی موت سے علاقہ میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سرکاری ہسپتال میں رشتہ داروں کی بھیڑ جمع ہوگئ تھی۔اس واقع میں نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف جلگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئ۔اس موقع پر شہر کے کارپوریٹر ابراھیم پٹیل نے ہسپتال پہنچ کر دونوں باپ بیٹے کے دلخراش حادثے میں جاں بحق ہونے پر غمزدہ رشتہ داروں کو دلاسہ دیکر قانونی کارروائی کرنے اور حادثہ کی تحقیقات کروانے میں تعاون کرنے کی بات کہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔