تعلیمی سامان و انعامات کی تقسیم کی پُروقار تقریب منعقد۔
موہول (انصاری محموداحمد): ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن نگر موہول شولاپور میں تعلیمی سال 2025/2026 کے ثقافتی پروگرام کے تحت تعلیمی سامان اور انعامات کی تقسیم کی ایک باوقار تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے معزز اراکین اور علاقہ کے معززین موجود تھے۔ طلبہ کو تعلیمی سامان اور مختلف انعامات سے نوازا گیا، جس سے ان میں خوشی اور ولولہ کی کیفیت دیکھی گئی۔
ہم دل کی گہرائیوں سے محترم زبیر بھائی حاجی صاحب، خواجہ بھائی، جناب نظیر صاحب، بلال بھائی، ایاز سرخی، منہاج سرخی اور اسکول انتظامیہ کمیٹی گلشن نگر، موہول کے تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسکول کی ترقی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام کوششوں کا مقصد ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن نگر، موہول کی بقا، استحکام اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہے تاکہ علاقے کے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر گاؤں والوں اور انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے تمام معاونین اور خیرخواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور ان کے لیے دعائے خیر کی گئی۔
Comments
Post a Comment