گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج بیدر کے طالبعلم عبدال احمد کو آل انڈیا بہترین یو۔جی۔ ایوارڈ۔
بیدر : 10 فروری (نامہ نگار) گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج بیدر کے کمپیوٹر سائنس کے تیسرے سال کے طالبعلم عبدال احمد نے قومی سطح کے ٹیکنو کلچرل ایونٹ “مقابلہ2026” میں آل انڈیا بہترین انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ حاصل کیاہے۔ یہ پروگرام دھرووا کالج آف مینجمنٹ، حیدرآباد میں 6 اور 7 فروری کو منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 1000 سے زائد طلبہ شریک تھے۔ عبدال احمد کو اس اعزاز کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کیلئے 2 لاکھ روپئے کی اسکالرشپ بھی دی گئی۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر وینا ایس سورگنوی، ایچ او ڈی ڈاکٹر انورا دھا اَنی گیری، چیئرمین ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ اور وائس چیئرپرسن ڈاکٹر ریشما کور نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment