تاریخی جامع مسجد بیدر میں آج فضائلِ شبِ برات پر عظیم الشان روحانی و علمی اجتماع کا انعقاد۔
بیدر: جامع مسجد بیدر کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے بموجب شہر کی معروف و تاریخی جامع مسجد بیدر میں فضائلِ شبِ برات کے موضوع پر ایک عظیم الشان، بابرکت اور روح پرور عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا اہتمام انتظامی کمیٹی تاریخی جامع مسجد بیدر کے زیر نگرانی عمل میں آ رہا ہے۔ یہ نورانی و ایمان افروز جلسہ 3 فروری 2026 بروز منگل نمازِ عشاء کے بعد منعقد ہوگا، جبکہ نمازِ عشاء کی جماعت رات 10 بجے ادا کی جائے گی۔اس مبارک موقع پر ملک کے ممتاز عالمِ دین، حافظ و قاری حضرت مولانا محمد اسمعیل نقشبندی، خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اپنےخطاب میں وہ شبِ برات کی عظمت و فضیلت، اس کی روحانی برکات، توبہ و استغفار کی اہمیت، اصلاحِ اعمال اور تجدیدِ عہدِ بندگی کے پہلوؤں پر مدلل اور بصیرت افروز خطاب کریں گے۔جلسہ میں معروف عالمِ دین حضرت مولانا مفتی و قاری محمد فیاض الدین نظامی، خطیبِ جامع مسجد بیدر بھی شریک ہوں گے اور اپنے فکر انگیز اور رہنمائی بخش کلمات سے سامعین کو مستفید فرمائیں گے۔ ان کے بیانات میں شبِ برات کے تقاضوں، انفرادی و اجتماعی اصلاح، اور امت میں اخوت و اتحاد کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ منتظمین نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کریں اور اس مبارک رات کی فضیلتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں
Comments
Post a Comment