ظہیرآباد میں افتتاح مسجد اشاعت اسلام وجلسہ استقبال رمضان المبارک کا انعقاد تراویح معہ ترجمانی کا آغاز ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی ودیگر کا خطاب۔

ظہیرآباد میں افتتاح مسجد اشاعت اسلام وجلسہ استقبال رمضان المبارک کا انعقاد تراویح معہ ترجمانی کا آغاز ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی ودیگر کا خطاب۔
 ظہیرآباد.19 / فروری (نمائندہ)جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیراہتمام نو تعمیر شدہ مسجد اشاعت اسلام کا افتتاح بتاریخ 17/ فروری2026 ء بروز منگل بعد نماز عصر بدست پروفیسر محمد خالد مبشرالظفر سابق امیر حلقہ و رکن مجلس شوری’ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ بمقام متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد زیرنگرانی امیر مقامی محمد قیصر غوری اور خوش الحان قاری وحافظ محمد جنید کی اذان مغرب و امامت سے افتتاح عمل میں آیا مسجد اشاعت اسلام میں جلسہ استقبال رمضان سے مہمان مقرر جناب ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالر ومصنف حیدرآباد نے مساجد کی اہمیت اور رمضان و قرآن خطاب میں عالی شان خوب صورت اور بہت ہی کم عرصہ میں تعمیرمسجد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بر خلوص مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسجد نہ صرف امت مسلمہ کی عبادت گاہ ہے بلکہ مرکز اسلامی کا محور ہے مساجد اہل ایمان کا دھڑکتا دل ہے
 مسلمانوں کے تمام اجتماعی امور میں مشاورت اور فیصلے ہوں مساجد ایک جہتی اور اتحاد کا مرکز ہو مساجد کی تعمیر و تزئین اور توسیع اور نمازیوں کی تعداد سے مسلمانوں کی اسلامیت کا اندازہ ہوتا ہے ان شاءاللہ اس مسجد میں بھی ایسے کام ہوں گے رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قران نازل ہوا جو سراسر ہدایت کا سرچشمہ ہے اور رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے اس سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے قران مجید کے اس مہینے میں لاپرواہی نہیں کرنی چاہیے نماز تراویح میں خلاصہ قران سننا اور سنانا چاہیے اس جلسے کا اغاز محمد عدنان رکن جماعت کی تذکیر بالقران سے ہوا افتتاحی کلمات محمد قیصر غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کی تعمیر سے متعلق تفصیلات پیش کیں اختتامی خطاب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے کیا اظہار تشکر انجینیئر محمد شہباز الدین معاون امیر مقامی نے پیش کیا نظامت محمد معین الدین ناظم ضلع سنگار یڈی مغرب نے بحسن خوبی نبھائی اس مبارک موقع پر پروفیسر خالد مبشرالظفر سابق امیر حلقہ ورکن مجلس شوری’ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے پر مغزو رقت انگیز دعا میں کہا کہ اے اللہ اس مسجد کو اقامت دین کا مرکز بنا اور اس مجد کو امن واتحاد کا مرکز بنا اس کی تعمیر میں حصہ لینے تمام معاونین کو جزائے خیر عطافرما اے اللہ اپنے وعدے کے مطابق اپنے فضل وکرم اور امتی رسول ہونے کے ناطے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما ئے آمین ثمہ آمین اس مبارک ومسعود موقع پر مہمانان معززین مردوخواتین و نوجوانوں کی کثیر تعداد کی ضیافت کی گئی۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔