ایمان باللہ اور اس پر استقامت دین و دنیا کی سرخروی کا سبب مولانا حق نواز کا مکتب رشید آمبور میں خطاب۔


ایمان باللہ اور اس پر استقامت دین و دنیا کی سرخروی کا سبب مولانا حق نواز کا مکتب رشید آمبور میں خطاب۔

ڈاکٹر  فضل اللہ  انتر جامی  کی اطلاع کے مطابق ایک صحابی  رضی الللہ  حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں حاضر ہوئے اور خواہش ظاہر کی کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں    کوی نصیحت فرمایں اپ نے ارشاد فرمایا کہو میں ایمان لایا اور اس پر ثابت قدم  ہو جاؤ مولا نا حق نواز صاحب  دامت برکاتہم بانی ومہتمم مدرسہ حکیم الامت وخطیب مسجد بشری وانم باڑی دض مہمان خصوصی نےاس حدیث کی روشنی میں مکتب رشید امام نگر موٹو کولے آمبور کے سالانہ انعامی جلسے میں حاضر طلباء ان کے سرپرست اور عوام کی ایک کثیر تعداد سے مخاطب ہو کر  فرمایا کہ اصل چیز ایمان باللہ ہے اللہ ہی معبود برحق مشکل کشا حاجت روا فریاد رس اور حاکم یکتا اور اعلی ہے  سب اللہ رب العزت کی صفات پر پختہ عقیدہ رکھیں اور استقلال کے ساتھ اس پر  مضبوطی  سے جمےرہیں اور کبھی ان کے قدم عقیدہ توحید سے نہ ڈگمگائیں  تو ان شاءاللہ دنیاوی اور اخروی سرخروئی حاصل ہوگی مولانا حق نواز صاحب نے اپنی بیان جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ جنت کو مصائب و تکالیف سے ڈھانک دیا گیا ہے انسان کے لیے یہ مشکل معلوم ہوتا ہے کہ وہ عبادات کی تکلیف کو برداشت کرے اس طرح وہ اعمال صالحہ سے دور ہو جاتا ہے نتیجتا جنت سے بھی دور ہو جاتا ہے بصورت دیگر وہ دینداری اختیار کرنے میں پیش انے والی تکالیف کو صبر کے ساتھ برداشت کر لیتا ہے تو وہ جنت کا مستحق ٹھہرتا ہے  مگر انسان گناہوں اور لذتوں میں پھنس جاتا ہے جن سے جہنم ڈھانکی گئی ہے تو اسانی سے وہ جہنم میں داخل ہونے کا سامان پیدا کر لیتا ہے مولانا نے فرمایا کہ جب اللہ تعالی نے جنت اور جہنم کو پیدا فرمایا تو حضرت جبرائیل علیہ السلام کو جنت کی طرف بھیجا اور حکم دیا کہ جاؤ جنت اور اس کی نعمتوں کا مشاہدہ کرو حضرت جبرائیل نے جنت سے واپس ا کر اللہ سے کہا اے اللہ اپ کی عزت کی قسم جو بھی جنت کی نعمتوں کا تذکرہ سنے گا وہ ضرور اس میں داخل ہونے کا متمنی ہوگا اللہ نے حکم دیا کہ جنت کو سختیوں اور ناگوار باتوں سے گھیر دیا جائے پھر حضرت جبرائیل کو حکم ہوا کہ اب وہ دوبارہ جنت دیکھ کر ائیں حضرت جبرائیل اب کی بار جنت دیکھ کر واپس لوٹے اور فرمایا کہ اپ کی عزت کی قسم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص بھی اس میں داخل نہیں ہو سکے گا پھر جہنم کے متعلق بھی یہی حکم ہوا حضرت جبرائیل نے دوزخ کے ہوالناک مناظر دیکھے اور اللہ سے گویا ہوئے کہ کوئی بھی   جہنم میں داخل نہیں ہوگا پھر اللہ نے جنت کے اطراف لذتوں اور خواہشوں کی خوش نما باڑ لگا دی اب جب اللہ کے حکم سے حضرت جبرائیل نے جہنم کے مناظر دیکھے تو فرمایا کہ اپ کی عزت کی قسم جہنم میں جانے سے کوئی بچ نہیں سکے گا لہذا مولانا نے فرمایا کہ دنیا میں انسان اللہ کی احکام کی پیروی کرے تکلیفیں برداشت کرے اعمال صالحہ کرتا رہے اور خود کو جنت کا مستحق بنائے گناہوں سے  دامن بچا کر  خود کو جہنم سے بچا لے جس طرح معصوم بچوں  کو تکلیفیں برداشت کرنے کے بعدمسلسل مکتپ میں حاضری کے بعد  سال کے آخر میں انعامات سے نوازا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح  دنیاوی لذتوں کو چھوڑ کر استقلال کے ساتھ عمل صالحہ پر قائم رہ کر ہم خود کو جنت کے مستحق بنا سکتے ہیں مولانا نے حافظ مکرم صاحب مہتمم مدرسہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ وہ بڑی محنت اور لگن سے دینی خدمات انجام دیتے ہوئے اس مکتب کو کامیابی کے دہانے پر  لا کھڑایا ہے اور اس کی شاخیں شہر میں تنظیم المکاتب کی نگرانی فلاح دارین کے زیر اہتمام  قران و دینیات کی خدمت حسنہ انجام دے رہی ہیں حافظ محمد یوسف صاحب مدرس مکتب نے مکتب  کی مفصل رپورٹ پیش کی  جسمیں بتایا گیا کہ اس مکتب میں کل 20 درسگاہیں ہیں اور ماشاءاللہ   اس مکتب کے ذریعے  تعلیم بالغان اور تعلیم نسوان بالغان کا بھی معقول انتظام ہےناظرہ مکمل کردہ طلباوامتحان میں امتیازی مقامات حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو انعامات دیے گیے  پھرجلسہ بحسن خوبی مولانا کی دعائے مستجاب سے اختتام پذیر ہوا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔