اندرا گاندھی اُردو جونیئر کالج، لونار میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔


بلڈانہ (محمد شاکر ہمدرد) بتاریخ 7 فروری 2026 کوکالج ہذا میں الوداعی تقریب باوقار و منظم ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت اندرا گاندھی اُردو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالغفار سیٹھ نے فرمائی۔اس موقع پر بطورِ مہمانانِ خصوصی سوسائٹی کے نائب سکریٹری جناب عبدالقادر صاحب، پرنسپل عالی جناب شیخ توفیق، بطور خاص سابق لیکچرر میں عالی جناب عبدالطاہر اور عالی جناب الٰہی بخش کی شرکت نے اس تقریب کو مزید پُر جوش کر دیا۔جونیئر لیکچرر عبدالرّحمان نے تقریب ہذا کی نظامت کے فرائض نہایت مؤثر انداز میں انجام دیئے۔ 
     طلبہ کے پروگرام سے قبل ڈائز پر موجود معزز شخصیات میں سب اول تقریب کے صدر محترم عالی جناب عبدالغفار سیٹھ کا استقبال جونیئر لیکچرر عبدالرحمان نے نائب سکریٹری جناب عبدالقادر سیٹھ کا استقبال جونیئر لیکچرر محمد ندیم نے، پرنسپل عالی جناب توفیق صاحب کا استقبال عبدالخالق سر نے سابق لیکچرر جناب عبدالطاہر کا استقبال تسلیم سر نے جبکہ سابق لیکچرر عالی جناب الٰہی بخش کا استقبال لقمان سر کے ہاتھوں گل دستہ پیش کرکے کیا گیا۔
    استقبالیہ تقریب کے بعد باقاعدہ طلبہ کے پروگرام کا آغاز گیار ہویں جماعت کی طالبہ عرشیہ ناز کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت، حمد اور اظہار خیال گیارہویں جماعت کی طالبات ذنیرہ، الفیہ، عرشیہ ناز، فاطمہ اور ماہین، نیز بارہویں جماعت کی طالبات میں مزنہ، زینب، شبنم اور فاطمہ ان طالبات نے کالج میں گزرے ہوئے پُرلطف اوقات کو جذباتی انداز میں پیش کیا ۔الوداعی تقریب کے موقع پرمشفق اساتذہ میں پرنسپل عالی جناب توفیق صاحب، ناظم تقریب عبدالرّحمان اور عبدالخالق سرنے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئےتعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔اور طلبہ کےروشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اوردعا کے ساتھ یہ الوداعی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔