ظہیرآباد میں اجلاس عام استقبال رمضان و تکمیل حفظ قرآن۔
ظہیرآباد 13/ فروری(نمائندہ) مفتی عبد الواسع رحمانی صاحب ناظم مدرسہ کے بموجب ایک عظیم الشان اجلاس عام استقبال رمضان المبارک و تکمیل حفظ قرآن مجید بمقام مدرسہ جامعہ عربیہ دارالقرآن بینک کالونی ظہیرآباد پر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر بتاریخ 14 فبروری زیر سرپرستی حضرت مولانا مفتی عبد الصبور قاسمی صاحب جنرل سیکرٹری جمعت علماء ضلع سنگا ریڈی منعقد ہونے جا رہا ہے اس اجلاس عام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا عبداللہ اظہر صاحب قاسمی چیرمین الماس انٹرنیشنل اسکول تانڈور و صدر جمعیت علماء ضلع وقار آباد کا خصوصی خطاب ہوگا اور خوش نصیب حفاظ کرام حافظ عبدالمقیت ولد عبدالمنان صاحب شانتی نگر و حافظہ ثانیہ فاطمہ بنت عبد الحسیب صاحب موسیٰ نگر کی دستاربندی انجام دی جائیگی اس موقع پر مدرسہ کے طلباء و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے تمام شرکاء کے لیے انشااللہ طعام کا بھی نظم رہیگا۔۔۔۔
Comments
Post a Comment